کان کی پھنسیاں Eczema of the Ear (اگزیما آف دی ائیر)
تعریف: اس مرض میں کان کے اندر اور اردگرد پھنسیاں نکل آتی ہیں۔
وجوہات: کان کا اندرونی زخم ہونے کے باعث پیپ خارج ہو کر کان کے اردگرد پیپ لگنے سے یہ مرض شروع ہوتا ہے۔
تشخیص و علامات: پھنسیوں پر درد اور جلن ہوتی ہے۔ اور ان سے زرد رنگ کی ریم نکلتی ہے۔ جس جگہ لگتی ہے وہیں پھنسی پیدا کر دیتی ہے۔
علاج: کان کو کسی انٹی سپٹک دوائی سے باہر اور اندر سے خوب صاب کر کے مندرجہ ذیل نسخہ جات استعمال میں لائیں۔
نسخہ: بورک ایسڈ ۱ ڈرام، ایکری فلیوین ۵ گرین، سبازول ۲ ٹکیہ سب ادویہ کو ملا کر باریک کر کے سفوف بنائیں۔
ترکیب استعمال: زخم پر پہلے کاربالک لگا کر پھر مندرجہ بالا سفوف اوپر چھڑکیں۔ تین چار دن میں مکمل آرام ہو گا۔
(نوٹ) آئل کاربالک آٹھ فی صدی کا تیار کیا گیا ہو۔
سبازول بچوں کے لیے نصف گولی صبح و شام پانی کے ساتھ کھلائیں نہایت زود اثر ہے۔
نسخہ: جل نیم بوٹی ۶ ماشہ کو ۵ تولہ تیل شیریں میں جلا کر ۶ ماشہ موم خالص ملائیں۔ اب اسے ٹھنڈا ہونے پر محفوظ رکھیں۔ ہر قسم کے زخم پھنسی کے لیے نایاب مرہم ہے۔
مردار سنگ کو باریک سفوف پیس کر زخم پر چھڑکیں۔
کان کی بیرونی پھنسیوں کے لیے پنسلین آئنٹمنٹ کا لگانا بھی بے حد فائدہ کرتا ہے۔ ایک دو دفعہ لگانے سے ہی آرام آ جاتا ہے۔
اکیتھول گلیسرین ۱۰ فر صدی نصف اونس گلیسرین میں تیار کریں۔ کان کی پھنسیوں پر لگا دیں۔ اگر پھنسیاں اندر ہوں تو بتی تر کر کے کان کے سوراخ میں رکھیں۔