(Last Updated On: )
رؤف خیر(حیدرآباد دکن)
(۱)
تمھیں لکھنا تو آتا ہے
مگر جس روز تم میری طرح لکھنے لگو گے
میرے لکھنے کی ضرورت کیا رہے گی
(۲)
وارث
مِرے چراغ نے دیکھی نہ وہ کفِ روشن
میں جس میں نقش رہا صورتِ خطِ بیضا
مگر یہ میری تمنا ہے اپنی آنکھوں سے
میں اپنے گھر میں چراغوں کا سلسلہ دیکھوں