(Last Updated On: )
پڑبال Distichiasis (ڈسٹی کائی سس)
تعریف: پلکوں کے بال اندر کی طرف مڑ کر آنکھ کے اندر خراش پیدا کرتے ہیں۔
وجوہات: پپوٹوں کے کناروں کی مزمن سوزش، ککرے پڑنا، چوٹ لگنا، گرم پانی یا آگ سے جل جانا۔
تشخیص: پلکوں کے بالوں کو بغور دیکھنے سے بآسانی معلوم ہو جاتا ہے کہ پلکوں کے بال اندر کی طرف مڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اور ان کی رگڑ سے آنکھوں میں درد ہوتا ہے۔ اور آنسو جاری رہتے ہیں۔ کچھ دنوں بعد ڈھیلے پر زخم ہو جاتے ہیں اور کبھی آنکھ میں سفیدی پڑ جاتی ہے۔
علاج: اس مرض کا دو طرح علاج ہو سکتا ہے۔
ایک عارضی اور دوسرا مستقل۔
پلکوں کر موچنے سے اُکھاڑ دینے سے عارضی فائدہ ہو جاتا ہے۔ کیونکہ بال دوبارہ نکل آتے ہیں۔ ایک ایک بال پکڑ کر اکھاڑنا چاہیے۔
اور اس مرض کا مستقل علاج اپریشن ہی ہے۔ جو ایک تجربہ کار ماہر سرجن ہی کر سکتا ہے۔