ہذیان Delirium ڈی لیریم
تعریف: اس مرض میں قوائے عقیلہ میں فتور آ جاتا ہے۔ یہ مرض نہیں بلکہ بعض امراض کی علامت ہے۔
وجوہات: شدید بخار، خون کا زہریلا ہو جانا، دماغی ساخت میں خرابی ہونا، اعصابی کمزوری، جنون، مالیخولیا وغیرہ۔
تشخیص: ابتدا میں مریض کی گفتگو بے ربط ہوتی ہے لیکن شدید حالات میں بہت بولنے لگتا ہے۔ اور کئی قسم کی چیزیں جن کا خارجی وجود نہیں ہوتا، اُن کو خیالی طور پر دیکھ کر کہتا ہے کہ وُہ ہے، یہ ہے۔
علاج: اصل سبب معلوم کر کے رفع کرنے کی کوشش کریں۔ اگر شدت بخار ہو تو سر پر برف لگائیں۔ حتٰی کہ ٹمپریچر نارمل ہو جائے۔
اگر ملیریا یا بخار ہو تو اس کا علاج کریں۔ اگر محرقہ یا نمونیہ ہو تو اِن کا علاج کریں۔ شدید ہذیان میں پوٹاسیم برومائیڈ استعمال کریں۔
ضعف قلب کی حالت میں مقویات اور محرکات مثلاً لون مین، سپرٹ ایمونیا وغیرہ استعمال کریں۔ سر پر سرکہ، عرق گلاب، گل روغن کی پٹی بھگو کر رکھیں۔ اگر تسمم الدم کی وجہ ہو تو اس کا علاج کریں۔
ہذیان کی ہومیوپیتھی ادویات
بیلاڈونا ۳: مارنے، دوڑنے، کپڑے پھاڑنے، کبھی ہنسنے، کبھی چیخنے، اپنے آپ کو مارنے، نیند بیداری میں یکساں دماغی حواس خراب ہونے کے لیے مفید ہے۔ چہرہ سرخ اور شدت بخار ہو۔
ہائیو سائمس ۳۰: دماغی خرابی، بڑبڑاہٹ، خودبخود باتیں کرنا، سر میں انجماد خون ہو، چڑچڑا پن کے لیے مفید ہے۔
سٹرامونیم۳۰: مجنونانہ حالت میں اُٹھ کر بھاگنا، چہرہ سُرخ، گرم، ہنسنا، دماغ میں دوران خون کی تیزی کے لیے مفید ہے۔