(Last Updated On: )
دیکھو کس کا اُچھلے تاج
پنڈت راھب یا الحاج
پنچھی تم کو چھیڑیں گے
تم بھی چپ نہ رہنا آج
کون کہے گا ہر جائی
میں رکھوں گا تیری لاج
میرا دل تو پاگل ہے
پاگل! دل پہ تیراراج
عشق محبت بیماری
بیماری بھی لاعلاج
خرم قسمت بدلی نہ
بدلے نیلم سے پکھراج