(Last Updated On: )
رؤف خیر(حیدرآباد۔دکن)
دہشت پسند
یہ مصنوعی بندوق لے کر
سڑک پر نہ جا میرے بیٹے
مِرے دیش کے یہ بہادر جواں
ان کھلونوں سے واقف نہیں ہیں
کہیں تجھ پہ دہشت پسندی کا لیبل نہ لگ جائے
اور ان کے سینوں پہ اک اور تمغہ نہ بڑھ جائے!
رکھشا بندھن
یہ کس کو بھائی بنا رہی ہو؟
تمھیں درندوں سے کیا بچائیں گے
خود درندے ہیں!