بہراپن Deafness (ڈیف نیس)
تعریف: اس میں مریض کو یا تو بالکل یا کم سنائی دیتا ہے۔
وجوہات: کبھی کان میں مَیل بھر جانے سے کان بند ہو جاتا ہے۔ اور اونچا بولنے اور تیز بلند آواز سے کان کے پردے کو صدمہ پہنچنا، خرابی خون، دماغی کمزوری، ورم گلو، خناق، گلسوئے، وجع المفاصل، نقرس، چیچک آتشک وغیرہ امراض سے بھی یہ مرض ہو جاتا ہے۔
تشخیص: کانوں میں مختلف آوازیں آتی ہیں۔ قوت سماعت کم ہو جاتی ہے اور بالکل کبھی ختم ہی ہو جاتی ہے۔
علاج: مرض کے اصل سبب کو معلوم کر کے رفع کرنے کی کوشش کریں۔
عام طور پر کان میں مَیل بھر جانے سے یہ مرض ہوتا ہے۔ اس لیے ائیر سکوپ سے دیکھ کر پچکاری کے ذریعے میل کو خارج کریں۔
اگر کان کا پردہ پھٹ چکا ہو تو اکثر یہ لاعلاج ہوتا ہے۔ یا مصنوعی پردہ لگوا لیا جائے تو قدرے فائدہ ہو سکتا ہے۔ ہر ایک سبب کے مطابق علاج کریں۔
اگر دماغی کمزوری ہو تو دماغ کو طاقت دینے والی ادویات اور غذائیں استعمال کریں۔ حریرہ مقوی دماغ نہایت مفید ہے۔
اگر اونچا بولنے اور تیز سخت آواز کی وجہ سے بہراپن ہو تو آرنیکا ۲۰۰ کی ہر تیسرے دن ایک خوراک بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔ اکثر دو تین خوراکیں کافی ہوتی ہیں۔
دوائے بہراپن: بادام روغن ۶ تولہ، روغن تارپین ۱ تولہ، باہم ملا لیں۔ نیم گرم قطرہ قطرہ کان میں ٹپکائیں۔ ثقل سماعت، بہراپن کے لیے مفید ہے۔ درد کان کو بھی فائدہ کرتا ہے۔
ایکس رے، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی میں کیا فرق ہوتا ہے؟
ایکس رے شعاعیں ،جسم کے اندر ہڈیوں اور ٹھوس اجزاء پر مشتمل ڈھانچے کی تصاویر بنانے کے لیے برقی مقناطیسی...