(Last Updated On: )
چاہت کے اصولوں پر
تھل کا سفر سارا
کر۔ ڈالا بگو لو ں ۔پر
٭
پنوں تھا کہ بادل تھا
آنکھ میں سسی کی
صحرا کوئی جل تھل تھا
٭
پہلے پُر آب ۔ہوئی
یاد میں سوہنی کی
پھر آنکھ چناب ہوئی
٭
اک بنسی نشانی تھی
کرشن کنہیا اور
رادھا کی کہانی تھی
٭
جب بیٹھی تھی مانجھے میں
ہیر میں تھا رانجھا
اور ہیر تھی رانجھے میں
٭
اَن ہونے کام ہوئے
سیتا کے ہاتھوں
پتھر بھی۔ رام۔ ہوئے
٭٭٭