(Last Updated On: )
ادریس بابر(ناروے)
دریا وہ کہاں رہا ہے، جو تھا
یہ شہر کا آخری قصہ گو تھا
جو خاک سی دل میں اڑ رہی ہے
یاں کوئی غزال، ہو نہ ہو، تھا
اب سے یہ ہمارا گھر نہیں ، خیر!
پہلے بھی نہ تھا، خیال تو تھا
ثابت نہیں کر سکو گے تم لوگ
کیا میرا وجود تھا؟ چلو، تھا ۔۔
دونوں گھڑیوں پر ہجر کا وقت
ہونا نہیں چاہئے تھا ، سو ، تھا
اُس خواب میں کیا نہیں تھا، در اصل۔۔
بس، کہہ تو دیا نا، خواب جو تھا