(Last Updated On: )
دل کو ۔شاداب کیا
تیری محبت کے
غم ۔سے ۔سیراب کیا
٭
پھولوں کو پرونے میں
سوئی تو چھبنی تھی
اس ہار کے ہونے میں
٭
کیسے۔ اِترائے ۔تھے
پہلے پہل دل پر
جب ۔زخم ۔سجائے تھے
٭
ہم۔ یونہی نہیں ٹوٹے
تیری طرح نکلے
وعدے بھی ترے جھوٹے
٭
کچھ بھی۔ تو ۔نہ پایا تھا
اُس کی محبت میں
بس ۔دل کو۔ جلایا تھا
٭
دن۔ تِیس مہینے میں
درد جدائی کا
بڑھتا ۔رہا ۔سینے میں
٭
کوئی سال نہیں۔ بدلا
باون ہفتوں کا
جنجال۔ نہیں۔۔ بدلا
٭
بَن باس ۔نہیں ۔جاتا
گہری جدائی کا
احساس ۔نہیں۔۔ جاتا
٭
آنکھوں میں نہیں آتی
پر تصویر تری
دل سے بھی نہیں جاتی
٭
اب ۔جِینا ۔وبال ۔ہوا
اُ ن سے جدائی کا
یہ ۔سولہواں ۔سال۔ ہوا
٭
مِری چاہت کھو گئی ہے
شاید سونے کی
لنکا ۔میں۔ سو گئی ۔ہے
٭
یہ ۔ڈھنگ۔ ہمارا ۔ہے
گدلاجیون رَس
آنکھوں سے نتھارا ہے
٭
اس ۔درد خزانے ۔کے
چل دو نفل ہی پڑھ
رب ۔کے شکرانے کے
٭٭٭