(Last Updated On: )
درختوں کو ہرا رکھنا خدایا
مرا گلشن سجا رکھنا خدایا
دلوں کو جوڑ کر اہلِ وطن کے
وطن کو بھی جڑا رکھنا خدایا
سلامت رکھنا ہر سرحد وطن کی
عدو سے فاصلہ رکھنا خدایا
جہاں دستِ دعا اٹھے٭ّ وطن میں
محبت کی دعا رکھنا خدایا
لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں
انھیں بے دست و پا رکھنا خدایا