(آغاز سے اختتام تک)
چیکو سلواکیا پر جرمن قبضے کا آغاز ۱۹۳۸ء سے ہوا۔ یہ قبضہ جستہ جستہ ہوتا چلا گیا۔ سیوڈیٹن جرمن پارٹی (Sudeten German Party) جرمن قومیت کے حامل باشندوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کررہی تھی۔ یہ 1930ء کی دہائی کا زمانہ تھا۔ اس پارٹی کی باگ ڈور ایک نازی نواز لیڈر کونراڈ ہن لی ان (Konrad Henlein) کے ہاتھوں میں تھی۔ اڈولف ہٹلر (Adolf Hitler) نے ہن لی ان کو اپنے مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنایا۔ ہن لی ان نے پراگ میں حد سے بڑھے ہوئے مطالبات حکومت کے آگے رکھے۔ ان میں سیوڈیٹن خود مختاری (Sudeten Autonomy) اور نازی ازم سے اتحاد کی آزادی کے مطالبات تھے۔ فوجی طاقتوں نے جو مغربی یورپ، فرانس اور یوکے پر مشتمل تھیں، ایک اور یورپی جنگ سے بچنے کے لیے ان مطالبات کو منظور کرلیا اورچیکو سلواکیا سے بھی منوانا چاہا۔ چیک افواج نے اس کو منظور نہیں کیا۔ اور ماہِ مئی میں جزوی طور پر فوجوں کو تیار کرلیا۔ ہٹلر نے خفیہ احکامات صادر کیے اور اکتوبر میں جنگ کو یقینی بنا دیا۔ الغرض چیکو سلواکیا پر جرمنی نے قبضہ کرلیا۔ یہ ۱۹۳۸ء- ۱۹۴۵ء کا زمانہ ہے۔
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...