(آسرز آف دی کارینہ)
وجوہات: آنکھ میں کسی غیر جنس کا پڑ جانا، ککروں کا زیادہ ہونا، آشوب چشم، چوٹ لگنا وغیرہ اس کے اسباب ہیں۔
تشخیص و علامات: آنکھ کے کسی حصہ میں ڈھیلے کے اوپر زخم کے نشان موجود ہوتے ہیں، آنکھوں سے پانی بہتا ہے۔ اور درد ہوتا ہے، نظر دھندلی ہو جاتی ہے۔
علاج: اصل اسباب کو رفع کریں، زخمی آنکھ کو کھلا نہ چھوڑیں، بورک ۱۰ گرین فی اونس لوشن یا کاربالک ۲ بوند اونس کے لوشن میں کپڑے کی گدی بھگو کر آنکھ پر پٹی باندھیں۔
اٹروپین ۳ گرین فی اونس لوشن آنکھ میں ٹپکائیں۔
مرہم برائے زخم: پنسلین آئی آئنٹمنٹ دن میں تین دفعہ آنکھ میں لگا کر اوپر پٹی باندھ دیں، قرینہ کے زخم کے لیے بے نظیر دوا ہے۔ علاوہ ازیں ککروں اور آشوب چشم میں بھی فائدہ مند ہے۔
اکسیر زخم قرینہ: ہاتھ پر روغن بنفشہ ڈال کر اس پر سیسہ رگڑیں، اور اس کا میل آنکھ میں لگائیں، اس کی خاصیت یہ ہے کہ طبقہ قرینہ کے زخم کو پُر کرتا ہے۔
دوائے زخم قرینہ: اقلیمیا، نقرہ محرق (سوختہ) مغسول نجاس محرق (مس سوختہ) ہر ایک ۷ ماشہ، اقاقیا، صمغ عربی ہر ایک ۱۰ ماشہ، سفیدہ کا شغری ۰۳ ماشہ، سب کو اچھی طرح باریک کر کے سفیدی بیضہ مرغ میں ملا کر شیاف بنا کر رکھ لیں اور بوقت ضرورت لڑکوں والی عورت کے دودھ یا سفیدہ بیضہ میں گھس کر آنکھ میں لگائیں۔
یہ شیاف آنکھ کے زخموں کا بہترین علاج ہے اور بہت ہی نافع ہے۔
گولڈن آئنٹمنٹ: دن میں دو بار زخمی آنکھ میں لگائیں، زخمی آنکھ کے لیے مفید ہے۔
اگر زخم پرانہ ہو گیا ہو تو کاسٹک لوشن ۱۰ گرین والے میں پھریری تر کر کے احتیاط سے زخم کی جگہ لگائیں اور اوپر سے کیسڑائیل مصفٰے یا روغن کنجد کے ایک دو قطرے آنکھ میں ڈال دیں۔
(نوٹ): زخمی آنکھ میں زنک لوشن، کاسٹک لوشن، آئی ڈراپ ہرگز نہ ڈالیں، ورنہ خراش زیادہ ہو کر زخم زیادہ ہو جائے گا۔
اکسیر نشان قرینہ: پرانی ہڈی عرق گلاب میں قدرے حل کر کے زخم کے نشانات پر لگائیں۔ آنکھ کے زخموں کے لیے مجرب و آزمودہ ہے۔
اکسیری مرہم: ہائیڈاجرائی اوکسائیڈ فلیوا ۵ گرین، اٹوپین سلفیٹ ۴ گرین، ایسڈ بورک ۱۰ گرین، ویزلین ایک اونس۔
سب کو بخوبی مخلوط کر کے شیشی میں محفوظ رکھیں۔ بطریق معروف آنکھ میں ٹپکائیں۔ آنکھ کے پردہ کی سوجن اور طبقہ عنبیہ قرینہ کے زخموں کے لیے عجیب الاثر مرہم ہے، درد کو بھی رفع کرتی ہے۔
پرہیز: گرم مصالحہ مرچ، نمک سے پرہیز ضروری ہے، غذا زود ہضم دودھ، چاول وغیرہ دیں۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...