آنکھ پر چوٹ لگنا Contusion Of The Eye (کَن ٹیوژن آف دی آئی)
تعریف: آنکھ پر کسی وجہ سے چوٹ لگ جاتی ہے۔
وجوہات: بعض اوقات اتفاقی طور پر اور کبھی لڑائی، جھگڑے کی وجہ سے چوٹ لگ جاتی ہے۔
تشخیص: چوٹ لگنے سے آنکھ میں خون بھر جاتا ہے اور کبھی آنکھ سے رطوبت خارج ہوتی ہے اور کبھی بینائی بالکل زائل ہو جاتی ہے، کبھی ابرو، پپوٹے اور ڈھیلے پر زخم بھی ہو جاتا ہے اور درد شدید ہو جاتا ہے۔
علاج: اول یہ ملاحظہ کریں کہ چوٹ کس نوعیت کی لگی ہے۔ اُس کے بعد پپوٹے یا ابرو پر زخم ہو گیا ہو تو اُسے سی دیں اور بورک لوشن سے پٹی تر کر کے زخم کے اوپر رکھیں اور مریض کو مکمل آرام کی ہدایت کریں۔
اگر درد شدید ہو تو دافع درد ادویات مثلاً اسپرین، کوڈین، امیڈو پائرین وغیرہ ادویات کھلائیں۔
دوائے اکسیر: اگر آنکھ میں چوٹ لگ جائے تو یہ اکسیر ہے تمام علامات کورفع کر دیتی ہے۔
آرنیکا ۳ دن میں چار مرتبہ دیں اگر بعد میں خراش نہ ہو تو آرنیکا ۱ دس قطرے ایک اونس پانی میں ملا کر قطرہ قطرہ آنکھ میں ٹپکائیں۔
اگر جلد پھٹ گئی ہو تو ہیمے میس مدر ٹنکچر ۵ قطرے ایک اونس پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
اگر آنکھ میں چوٹ لگ جانے کی وجہ سے آنکھ میں پانی نکلے، خواہ کتنی دیر کی چوٹ ہو۔ آرنیکا بے حد مفید و مجرب دوا ہے، اگر تازہ چوٹ ہو تو نچلی طاقت استعمال کریں اگر دیرینہ چوٹ ہو تو اونچی طاقت میں آرنیکا کا استعمال اکسیر ہے۔