(Last Updated On: )
جدیدادب خانپور کے چند پرانے شماروں اور اپنی ایک مرتب کردہ کتاب ”کرنیں“اور ارشد خالد کے عکاس خانپور کے ایک شمارہ کودیکھتے ہوئے مجھے اپنیایک نظم اور آٹھ ابتدائی غزلیں ایسی مل گئیں جن کو اس مجموعہ میں الگ سے شامل کرنے کا خیال آگیا،سو وہ تھوڑی سی ابتدائی زمانے کی شاعری یہاں شامل کر رہا ہوں۔۱۹۷۹ء،۱۹۸۰ء کا یہ وہ زمانہ تھا جب میں ادب میںجدیدیت کی انتہا پسند لہرکے زیر اثراسے دلچسپی سے دیکھ رہا تھا۔
(حیدر قریشی)