وجوہات: بڑھاپا، آنکھوں پر چوٹ لگنا، امراض گردہ، ذیابطیس، کسی غیر چیز کا آنکھ میں چلے جانا، اور کبھی یہ موروثی بھی ہوتا ہے۔
تشخیص و علاج: آنکھ کا بغور ملاحظہ کرنے سے پتلی کے پیچھے سفید خاکستری مائل اور نیلگون، سفیدی مایل یا عنبریںرنگ کی شے دکھائی دیتی ہے۔ مریض کو ہر چیز دُگنی معلوم ہوتی ہے۔ ایک چیز کی دو دو نظر آتی ہیں۔ آنکھوں کے سامنے جالا سا معلوم ہوتا ہے۔
علاج: اس مرض کا شافی علاج صرف آپریشن ہی ہے۔ لیکن ادویات کے استعمال سے صرف بینائی کے بند ہونے کی مدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اکسیر موتیا بند: سکس سینی ایریا میریٹما ہومیوپیتھک دوا ہے، شروع موتیا بند میں ایک ایک قطرہ صبح و شام آنکھ میں ڈالنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اور اپریشن کی ضرورت نہیں رہتی، موتیا بند کا اکسیری علاج ہے۔ تین ماہ کے استعمال سے مکمل صحت ہو جاتی ہے۔
اگر کیس ترقی یافتہ ہو تو سوائے اپریشن کے دوسرا کوئی علاج کا رگر نہیں ہو سکتا۔
اسپرنگ کٹارڈراپس: ایسڈ ایسی ٹک ڈائیلیوٹ ۲ منم، ایڈ رینے لین ۲۰ منم، ٹنکچر اوپیم ۲۰ منم، زنک سلفاس ۲ گرین، ایکوا ایک اونس۔ لوشن بنائیں، دو دو قطرے صبح و شام آنکھوں میں ڈالیں۔
فوائد: سرخی، خارش چشم، دمعہ، ٖھلکا، نزول الما وغیرہ کے لیے از حد مفید ہے۔
کٹریکٹ آئنٹمنٹ: ڈائیونین ۲ گرین، ییلو اوکسائڈ آف مرکری ۴ گرین، گلیسرین ۱ ڈرام، ویزلین مصفٰے ایک اونس۔
مرکری، ڈائیونین کو گلیسرین میں حل کر کے ویزلین میں کھرل کر لیں بس تیار ہے۔ محفوظ رکھیں، دن میں دو بار سلائی سے لگائیں۔
فوائد: سفیدی چشم، ابتدائی موتیا بند، پتلیوں کا پھیل جانا، کمزوری نظر وغیرہ کے لیے خاص دوا ہے۔ آئی سپیشل ڈاکٹروں کا معمول ہے۔
سرمہ روشن چراغ: صابن لیکس ایک ٹکیہ، طوطیا سبز ۴ رتی، ویزلین صابن سے نصف وزن۔
ترکیب: اول ۲/۳ اونس پانی میں طوطیا کو حل کر کے اس میں صابن ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈال دیں، اور آگ پر یہاں تک پکائیں کہ بالکل دہی کی مانند ہو جائے، اب ویزلین ملا لیں، بس تیار ہے۔
ترکیب استعمال: بقدر خشخاش دوائی ایک قطرہ پانی میں حل کر کے سلائی سے دونوں آنکھوں میں ڈالیں، دو تین منٹ آنکھیں بند رکھیں، نہایت لیسدار پانی خارج ہو گا۔
فوائد: دھند، خارش، ککرے، پلکوں کا گرنا، آنکھوں کا گندا پن، ابتدائی نزول الما، موتیا بند کے لیے نہایت مفید و مجرب ہے۔
بعض اوقات نزول الماء کی علامات سبز موتبا بند یعنی گلا کوما سے ملتی ہیں، چنانچہ گلا کوما کی علامات یہ ہیں۔ پُتلی کی رنگت کا سبز ہونا، ڈھیلا پتھر کی مانند، آنکھ اور کنپٹی میں سخت درد، پتلی سست اور بعید نظری کی شکایت ہو جاتی ہے۔
اس مرض کا بہترین اور شافی علاج عمل جراحی یعنی اپریشن ہی ہے۔