تمھیں نہیں لگتا تم روز روز آنے لگے ہو
نینا نے گوہر سےشرارتاً کہا
تمھیں نہیں پتہ کیوں آنےلگا ہوں
پتہ ہے ناں
اچھا بتائو کیا پتہ ہے
فارغ لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ بھٹکنے کے سوا کر بھی کیا سکتے ہیں
کیا مطلب میں اس لیے آتا ہوں کہ مجھے کوئ کام نہیں ہے
خالہ جانی دیکھیں یہ نینا کیا کہہ رہی ہے
اففف گوہر چپ کریں امی تو پہلے ہی ڈانٹنے کا موقع نہیں جانے دیتیں
اچھا پھر بتائو میں کیوں آتا ہوں گوہر نے اپنا سوال دہرایا
وہ کیا سننا چاہتا ہے نینا جان گئ تھی
مجھے کیا پتہ نینا نے انجان بننے کی کوشش کی
ہممم یعنی آپ مجھ سے سننا چاہتی ہیں چلو پھر میں بتاتا ہوں
یہ تیری بولتی ، ہنستی ، اُبھارتی آنکھیں
ستائیں خواب میں آکر شرارتی آنکھیں
نظر ہٹاؤں تو کیسے میں تیری آنکھوں سے
مجھے بُلاتی ہیں تیری پُکارتی آنکھیں
گوہر کی بات پر نینا بے انتہاء شرماگئی
نینا مجھے جواب چاہیے اور وہ بھی ہاں میں نینا بار حیا سے پلکیں اٹھانے سے قاصر تھی جواب دینا تودرکنار وہ گوہر کی طرف دیکھنے سے بھی اجتناب برت رہی تھی گوہر نے انتہائی دلچسپی سے نینا کو دیکھا یہی قوس قزح کے رنگ جو نینا کے چہرے پر چھائے تھے گوہر ان پر ہی دل ہار گیا تھا
نینا میں جواب کامنتظر ہوں سوچ لو آرام سے جواب دینا تمہارے پاس پوری زندگی ہے گوہر تمہارا منتظر رہے گا
________________
ﺑﮩﺖ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﺣﺴﺮﺕ ﮨﮯ
ﺑﮩﺖ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﭼﺎﮨﺖ ﮨﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺭﻭ ﺑﺮﻭ ﺁﮐﺮ
ﻣﯿﺮﯼ ﺟﺎﮞ ﺑﺎ ﻭﺿﻮ ﺁﮐﺮ
ﮔﻮﺍﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ
ﮔﮕﻦ ﮐﮯ ﺳﺐ ﮐﻨﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ
ﻓﻘﻂ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ
نینا کا مسج تھا اس کا ذوق بدل رہا تھا وہ رنگوں تتلیوں کے پیچھے بھاگنے لگی تھی امن نے اس خوش آئند تبدیلی کو شدت سے محسوس کیا تھا امن خوابوں کے محل تعمیر کرنے لگا
بہت خوبصورت اظہار ہے
امن نے مسج کیا
رپلائ میں صرف اسمائلی آئ تھی
نینا بہت مصروف رہنے لگی ہوبہت انتظار کرواتی ہو
امن نے شکوہ کیا
گوہر آئے تھے ڈنر بنانے مصروف تھی
اچھا کیا بنایا ڈنر میں
نینا بریانی سے انصاف کرنے میں مصروف تھی پلیٹ کی تصویر امن کو بھیج دی
ہمممم میں بھی سوچ رہا تھا
میسج کی خوشبو بتارہی ہے
لکھتے وقت وہ بریانی کھارہی ہے
ہاہاہاہا نینا نے ہنستے ہوئے کال ملادی
کیا بات ہے نینا بہت خوش ہو
نہیں کوئ خاص بات نہیں
پر امن کو محسوس ہوا تھا کچھ خاص بات ہے گوہر کے آنے پر نینا ایسے ہی خوش ہوتی تھی
تمھاری باتو ں سے لگنے لگا ہے
کسی کی باتوں میں آئے ہوئے ہو
نینا پھر بے اختیار ہنس دی
آج موسم بہت اچھا ہے. نا امن شاید موسم کا اثر ہے
ہاں نینا
دل کا موسم اچھا ہوتو سارے موسم اچھے ہیں
شاید !
نینا نے مبہم سا جواب دیا
آپ نے بتایا نہیں نینا
کیا نہیں بتایا نینا انجان بن گئ
تمہاری گفتگو میں
نیا اک زاویہ ہے
اففف امن ایسی کوئ بات نہیں آپ کہتے ہوتو نہیں ہنستی نینا نے جان بوجھ کر خفگی ظاہر کی اسے سب امن کو بتانے میں جھجک محسوس ہورہی تھی پر اس کے علاوہ کوئی دوست بھی تو نہیں تھا حیا آپی
سے اب پہلے جیسی بات نہیں رہی تھی
چپ کیوں ہو نینا
تمہارا دوست ہوں میں
مجھے سب کچھ پتہ ہے
مجھے کیوں نہ پکارا
بس اتنا سا گلہ ہے
امن گوہر نے مجھے پرپوز کیا ہے اور جواب بھی مانگا ہے نینا نے جھجکتے ہوئے امن کو بتا دیا اس کے علاوہ کوئی اور دوست بھی تو نہیں تھا
امن کو ایک دم سب کچھ گول گھومتا ہوا محسوس ہوا چند لمحوں کے لیے اس سے بولنا محال ہوگیا
کیا ہوا امن خاموش کیوں ہوگئے
نہیں خاموش کیوں ہونے لگا بس دوست بلا رہے ہیں
اچھا نینا پھر بات ہوگی
امن رکیں کال بند نہیں کریں پلزز بتائیں کیا جواب دوں
جواب اپنے دل سے پوچھو نینا جو دل کہے وہ کہہ دیں
امن مجھے ڈر لگ رہاہے عجیب سا محسوس ہورہاہے کیسے کہوں گی گوہر سے
تو نینا پہلے ہی جواب جان چکی ہے اس کا دل ہاں کرچکا ہے امن کو اپنا دل ڈوبتا محسوس ہوا
امن بولیں ناں
ابھی سے ڈر ہے کیسا
ابھی تو ابتداء ہے
نینا جلد بازی سے جوا ب مت دینا جو تمہارا دل کہے وہی کرنا اور ہاں رنگوں خوشبوئوں سے کی گئ محبت رنگ پھیکے پڑتے ہی کمزور ہونے لگتی ہے خود کو ٹٹولو نینا تمہیں گوہر کی تعریفیں بھلی لگتی ہیں یا تم واقعی اس سے محبت کرتی ہو
امن یہ کیسے پتہ چلتا ہے ہمیں محبت ہونے لگی ہے یا کس سے محبت کریں
نینا محبت تو الہام کی طرح دل میں اترتی ہے کیوں کب کیسے پتہ ہی نہیں چلتا یہ کسی دلیل کو نہیں مانتی اس لیے کس سے کرنی ہے کب کرنی ہے اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
اچھا نینا میں مصروف ہوں پھر بات کریں گے امن سے یہ سب برداشت کرنا مشکل تھا امن کے خوابوں کا محل اپنی تکمیل سے پہلے ہی زمین بوس ہوگیا تھا اس کے ملبے تلے امن کو گھٹن محسوس ہورہی تھی وہ چاہ کر بھی سانس نہیں لے پارہا تھا اسے خوش ہونا ہے کیونکہ اس کی نینا خوش ہے محبت بے طلب ہوتی ہے امن نینا کی طلب مت کرو اس کی خوشی کی طلب کرو نینا کی خوشی گوہر ہے تو نینا کی خوشی اسے عزیز ہے وہ قطعاً نہیں روئے گا امن نے سختی سے آنکھیں بند کرلیں
تجھ کو خود سے نکال پھینکوں میں
میری مجھ تک اگر رسائی ہو
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...