ڈاکٹر (مجازِ مرسل کی رُو سے) فرہاد احمد فگارؔ ادبی دنیا میں تنقید، تحقیق اور لسانیات کے میدان میں ایک اہم نام مانے جاتے ہیں۔”احمد عطا اللّہ کی غزل گوئی” اور افتخار مغل (مرحوم) کے مقالے”آزادکشمیر میں اُردو شاعری” کی ترتیب و اہتمام آپ کے اہم کارنامے ہیں۔ملک بھر کے اخبارات اور رسائل و جرائد میں موصوف کے پُر مغز مضامین اور مقالے وقتاً فوقتاً زیورِ طباعت سے آراستہ ہوتے رہتے ہیں۔ایسی گوناگوں خوبیوں سے لدی پھندی شخصیت جب کسی مجلّے کی ادارت سنبھالے گی تو یقینناً حق ضرور ادا ہوگا۔جی ہاں میں بات کر رہا ہوں گورنمنٹ بوائز انٹر کالج میرپورہ، ضلع نیلم کے مجلّہ ”بِساط” کی۔
”بِساط” گورنمنٹ بوائز انٹر کالج میرپورہ، ضلع نیلم کا نقشِ اوّل ہے جس کے بانی مدیر اعلاپروفیسر فرہاد احمد فگار ہیں۔مجلّہ۱۱۲ صفحات پر مشتمل ہے۔ایک انٹر کالج کے مجلّے کے لیے اتنے صفحات کافی ہیں خصوصاًجب پہلا شمارہ ہو۔ رسالے کی شروعات پروفیسر محمّدرفیق(پرنسپل) کی خوب صورت تصویر سے ہوتی ہے۔ اگرمجلسِ ادارت اور تدریسی عملے کی اجتماعی تصاویر کا اہتمام ہوتا تو زیادہ مناسب رہتا۔تمام ضروری موضوعات جو ایک کالج رسالے میں ہونے چاہییںموجودہیں۔ناظمِ اعلاکاپیغامِ تہنیت،سربراہِ ادارہ کامصاحبہ،ادبیات، اسلامیات،کشمیریات،”نیلمیات”،غزلیات اور” انتخابات ”شامل ہیں۔اگر ”حصّہ انگریزی” کے چند صفحات بھی شامل کر لیے جاتے تو مزید بہتر رہتا۔جریدے کی خاص بات طلبہ و طالبات کی نگارشات کا شامل ہونا ہے جو متفرق موضوعات سے سجی ہوئی ہیں۔یقینناً اس کا سہرا بانی مدیر اعلا پروفیسر فرہاد احمد فگارؔ کے سر بندھتا ہے۔یوں مجلے کے شائع کرنے کا مقصد پورا ہوتا دکھائی دیتا ہے۔اس ”پہلی بارش ”کو کام یاب اور کام ران قرار دیا جاسکتا ہے۔”بِساط کا صوتی آہنگ بھی کمال ہے۔ اس وقت جب کئی ڈگری کالجز اور پوسٹ گریجویٹ کالجز کالج مجلّے کی برکت سے خالی ہیں؛ ایسے وقت میں ایک انٹر کالج کا بھرپور کام لائقِ صد تحسین ہے۔ گورنمنٹ بوائز انٹر کالج میرپورہ، ضلع نیلم کی یہ خوش بختی ہے کہ اسے فرہاد احمد فگارؔ ایسے ادب پرست کی خدمات دستیاب ہیں۔امیدِ واثق ہے کہ ادارہ ”بِساط” کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھے گا اورنقشِ ثانی، نقشِ اوّل سے بہتر ہوگا۔
٭٭٭
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...