فجر اور کتنا ٹائم لگے گا تیار ہونے میں؟
بس امی ہوگئی تیار وہ بال ٹھیک کررہی تھی
جانے میں بھی آدھا گھنٹہ لگ جاہے گا اگر روڈ پر رش نہ ہوا تب
شرمین بیگم فجر کی امی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کہہ رہیں تھیں
جی امی پہنچ جائیں گے آپ فکر مت کریں
فجر کا ایک بھائی تھا جو فجر سے پانچ سال چھوٹا،تھا
والد ایک کمپنی میں اچھی پوسٹ پر تھے
اور شرمین بیگم گھر سنبھالتی تھیں ہاؤس وائف تھیں
آج فجر کے ماموں کی بیٹی کی منگنی کی رسم تھی وہ اس میں شریک ہونے جا رہیں تھیں
فجر کے والد وصی صاحب اپنے ایک قریبی جاننے والے کی شادی میں سیالکوٹ گئے تھے اور سمیر فجر کا بھائی بھی اپنے پاپا کے ساتھ گیا تھا
چلیں شکر ہے امی ٹائم سے پہنچ گئے فجر نے حال میں داخل ہوتے ہوئےشرمن بیگم کو کہا
اسلام علیکم آگئیں باجی
فجر کی مامی شرمین بیگم سے گلے ملتے ہوئے بولیں
وعلیکم اسلام بس فجر اکیڈمی سے جیسے آئی
ہم آگئے آج اس کی ایکسٹرا کلاس تھی
پیپرز ہونے والے ہیں فجر کے بی ایس سی کے
چلیں آجائیں بیٹھیں
اور وہ لوگ ہال میں ایک ٹیبل کے گرد بیٹھ گئیں
امی میں مصباح کے ساتھ جا رہی ہوں دیکھوں تو بینش کیسی لگ رہی ہیں آخر منگنی ہے انکی آج
وہ شرمین بیگم کو بتاتی ہوئی ڈریسنگ روم کی طرف چل دی۔۔۔۔۔۔۔
ارے واہ پرپل اور گولڈن اچھا لگ رہا ہے ڈریس منگنی کی تھیم کے مطابق مگر میک اپ زرا بھی اچھا نہیں کیا
مہرون لپ اسٹک اس پر سوٹ نہیں کر رہی اس،سے اچھا میک اپ میں آپ کا کر دیتی
فجر بینش کو دیکھتے ہوئے بولی جو اکیلے پوس دے کے پکس بنوا رہی تھی
میک اپ مجھے بھی اچھا نہیں لگا آپی کا
مصباح نے فجر کو کہا
چلیں اب اسی میک اپ سے گزارا کریں ہم۔کیا کر سکتے ہیں فجر نے بنیش کو کہا
اب جیسا بھی ہے ہوگیا شادی پر میں اس پارلر سے تیار نہیں ہونگی
بنیش نے کہا
مصباح اور فجر ڈریسنگ روم سے باہر نکل کے ہال میں پکس لے رہیں تھیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بلیک کپڑوں والی کون ہے ؟
حمزہ نےجاوید سے پوچھا
یہ میری پھوپھی کی بیٹی ہیں جاوید نے جواب دیا
فجر کے ماموں کے چار بچے تھے سب سے بڑی بینش پھر جاوید اس کے بعد مصباح اور پھر احمد
جاوید حمزہ کا بیسٹ فرینڈ تھا اور اس کا پڑوسی بھی تھا
حمزہ عمر میں جاوید سے پانچ سال بڑا تھا مگر پھر بھی دونوں بیسٹ فرینڈ تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منگنی کی رسم ہوگئی تھی مگر فجر سارا فنکشن حمزہ کی نظر کے حصار میں رہی بلکل بے خبر
اس کو پتہ ہی نہیں تھا کسی کی نظر سارا فنکشن اس پر رہی ہے
۔۔۔۔,۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاوید آؤ ساتھ پک لیتے ہیں فجر جاوید کے پاس آئی جہاں وہ حمزہ کے ساتھ بیٹھا،تھا
اچھا باجی آگیا
جاوید فجر کے برابر میں کھڑا ہوگیا
مصباح پک اچھی لینا میرے بھائی کے ساتھ میری سمجھی
فجر نے مصباح کو کیمرہ دیتے ہوئے کہا
اچھا باجی پک پرفیکٹ آئے گی بے فکر رہیں
جاوید فجر سے ایک سال چھوٹا تھا اور ماموں کے بچوں میں فجر کی جاوید اور مصباح سے بنتی تھی دونوں اس کے کزن بھی تھے دوست بھی
اور جاوید کو تو فجر کہتی ہی اپنا بھائی تھی
جاوید بھی فجر کی بہت عزت کرتا تھا
چلیں امی کافی دیر ہوگئی ہے؟
فجر شرمین بیگم سے بولی جو بہنوں کے ساتھ گپے لگا،رہیں تھیں
دیکھو ڈرائیور نے کھانا کھا لیا جاوید کو کہو دیکھ کے آئے ڈرائیور کو پھر چلتے ہیں
شرمین بیگم فجر سے بولیں
گھر پہنچ کے فجر کافی تھک گئی تھی چینج کیا اور سو گئی
وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ کوئی اس کو ساری رات سوچتا رہا کروٹ بدل لے
فجر کیا پکاؤں آج ؟
تمہارے پاپا اور سمیر آتے ہونگے
امی آپ چھوڑیں میں بناتی ہوں اچار گوشت بناؤ گی
ساتھ پاپا،کی پسند کے پراٹھے اور میٹھا بھی بناؤ گی
فروٹ ٹرائفل
پاپا چار دن بعد آرہے ہیں فجر بولی
انکی بیٹی کرے گی کوکنگ
اچھا پاپا کی لاڈلی جائیے کر لیجے کوکنگ
مکھن لگا لو کچھ لینا،ہوگا پاپا سے
شرمین بیگم کچن میں جاتے ہوئے بولیں
اب ایسا بھی نہیں ہے اب امی
فجر منہ پھلا کے بولی
اچھا جاؤ پھر پکانا شروع کرو ٹرائفل ٹھنڈا نہیں ہوگا
شرمین بیگم نے کچن سے نکلتے ہوئے فجر کو کہا
فجر کی ہوبی تھی کوکنک اور میوزک سننا
اس کو اچھے اور رومینٹک سونگز بہت پسند تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھانا لگ گیا ہے آجائیں سب فجر نے سب کو آواز دی جو لاؤنج میں بیٹھے تھے وصی صاحب اور سمیر گھر آچکے تھے
ارے واہ یہ پراٹھے تمہاری امی سے نہیں بنتے وصی صاحب پراٹھا پلیٹ می رکھتے ہوئے بولے
اسی لیے تو میں نے بنائے ہیں پاپا امی کو میں سیکھا دونگی فجر وصی صاحب کو آنکھ مار کے بولی
نہیں مجھے نہیں سیکھنے تم خود اپنے پاپا،کو بنا،کے کھلا دیا،کرنا شرمین بیگم نے سالن پلیٹ میں ڈالتے ہوئے کہا
ویسے کھانا بہت اچھا بنا ہے آپی سمیر نے بھی تعریف کی
شکریہ میرے منے
فجر سمیر کو اکثر منا کہتی تھی
آپی آپکا فون بج بج کے بند ہوگیا،ہے
سمیر نے فجر کو کہا
جو ڈائننگ ٹیبل سے برتن اٹھا رہی تھی
لاؤ دیکھاؤ کس کی کال ہے
جاوید بھائی کی ہے سمیر نے فجر کو فون پکڑاتے ہوئے کہا
میں کال بیک کرتی ہوں جاوید کو فجر یہ کہتی ہوئی
کال ملانے لگی
ہیلو کیسے ہو برو؟
اسلام علیکم جاوید نے کہا
وعلیکم۔ اسلام
میں ٹھیک آپ کیسی ہیں باجی؟
میں بھی ٹھیک ہوں فجر نے ایک کان پر فون لگا کے دوسرے میں برتن پکڑے ہوئے تھے
جو ساتھ ساتھ کچن میں لیتی جاتی
میں اچھی ہوں
ماموں مامی سب کیسے ہیں؟
سب ٹھیک ہیں جاوید نے جواب دیا
اور میری یاد کیسے آگئی؟ فجر نے کچن میں کرسی پر بیٹھتے ہوئے پوچھا
آپ کو کیوں بھولونگا،باجی آپ میری تیسری بہن ہیں
اور تم میرے دوسرے بھائی
ہاہاہاہاہاہا جاوید ہنسنے لگا
اچھا باجی شام میں آپ لوگ گھر پر ہیں؟
ہاں کیوں خیریت کیا ہوا ہم تو گھر پر ہیں
پھر میں شام کو آؤنگا
تب بات کریں گے جاوید نے جواب دیا
چلو ٹھیک ہے میں ویٹ کرونگی
اللہ حافظ کہہ کہ فجر کام میں لگ گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ لو فجر یہ لائے ہیں تمہارے پاپا لاہور سے؟.
شرمین بیگم نے فجر کو سوٹ پکڑاتے ہوئے کہا،جو وصی صاحب لاہور سے لائے تھے
تمہارے پاپا سیالکوٹ سے پہلے نکلے تھے کہ لاہور سے چیزیں لیں گے مگر کہہ رہے ہیں روڈ پر رش تھا تو دیر سے لاہور پہنچے
بس ایک میرا اور تمہارا سوٹ ہی لائیں ہیں
چلیں کوئی بات نہیں امی سوٹ بہت اچھا ہے اچھا کلر ہے ویسے
فجر سوٹ دیکھتے ہوئے بولی
ویسے آپی یہ کلر میں نے پسند کیا ہے آپ کے سوٹ کا سمیر نے کہا
پرنٹ اور کلر دونوں اچھے ہیں شرمین بیگم بولیں
اور آپی نرالا کی مٹھائی بھی ہے سمیر نے کہا
ارے واہ میری فیورٹ۔۔۔۔۔۔۔
فجر ڈبہ کھول کے میٹھائی کھانے لگی
آپی اور چیزیں لینی تھیں مگر فلائٹ مس ہوجاتی ٹائم نہیں تھا
کوئی بات نہیں سمیر میں اور امی جائیں گے تب کرلیں گے شاپنگ ڈھیر ساری
فجر میٹھائی کھاتے ہوئے بولی
تمہارے پیپر ہوجائیں پھر سب چلیں گے
شرمین بیگم فجر سے بولیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شرمین بیگم وصی صاحب کے پاس بیٹھی تھیں
سیالکوٹ میں جو شادی تھی اس کا حال احوال لے رہیں تھیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امی شام کو کیا پکاؤں بتادیں
فجر نے شرمین بیگم سے پوچھا جو اپنے کمرے میں جا رہیں تھیں
جو دل کرے پکا لینا ہر چیز موجود ہے فریج میں
میں تھوڑی دیر آرام کرونگی شرمین بیگم فجر کو کہتے ہوئے اپنے کمرے میں چلی گئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپی میرے پریکٹکل جرنل بنا دیں
سمیر نے فجر کو کہا جو خود پڑھائی کر رہی تھی
بنا دونگی ۔۔۔۔۔فجر
اپنے نوٹس بنا رہی تھی
تم رکھ دو چار پانچ دن لگیں گے مکمل کردونگی فجر نے سمیر کو کہا اور پھر لکھنے لگی
سیمر میٹرک میں تھا اور شام کو کمپیوٹر کلاسس لیتا تھا
فجر کچن میں تھی جب سمیر نے بتایا جاوید بھائی آگئے ہیں
اسلام علکیم پھوپھو وعلیکم اسلام شرمین بیگم نے جاوید کے سر پر ہاتھ رکھ کے دعا دی
پھوپھا کہاں ہیں ؟
جاوید نے سمیر سے پوچھا
وہ ایک کام سے گئے ہیں آج ہی واپس آئے ہیں شادی سے صبح
تو کل سنڈے ہے کسی کام سے نکلے ہیں
کیسی ہیں باجی؟
فجر لاونج میں جوس لے کے آئی تھی
میں َٹھیک تم جوس پیو میں آتی ہو تب تک
جاوید اور مصباح اکثر شرمین بیگم کے گھر آتے رہتے تھے کیونکہ دونوں فجر سے اٹیچ تھے
جاوید کا جب فجر کے گھر کے پاس سے چکر لگتا وہ ضرور مل کے جاتا
فجر ماموں کے گھر کم جاتی تھی پڑھائی میں بزی ہونے کی وجہ سے
وہ لوگ ہی آجاتے تھے ملنے
اور جاوید بھائی
کیا کر رہے ہیں آج کل ؟سمیر نے جاوید کے پاس بیٹھتے ہوئے پوچھا
پڑھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید سیکنڈ ائیر میں تھا اور کوئی بھی مشکل ہوتی اسے پڑھائی میں وہ فجر کے پاس پڑھنے بھی آجاتا تھا اس لیے بھی وہ فجر کے قریب تھا
امی میں نے بریانی دم پر رکھ دی ہے
فجر نے لاؤنج میں آکے کہا اور خود جاوید لے ساتھ بیٹھ گئی
اور بتاؤ برو
مووی آگئی بینش کی اینگیجمینٹ کی؟
نہیں کل ملے گی
اچھااااااا
امی راحت خالہ کی کال ہے سمیر نے آکے بتایا
صابرہ بیگم فون سنے کمرے میں چلی گئیں اور سمیر پی سی کی وینڈو انسٹال کرنے اپنے کمرے میں چلا گیا تب جاوید نے فجر سے کہا
باجی آپ سے بات کرنی تھی
کیا بات بولو فجر نے کشن گود میں رکھتے ہوئے کہا
آپ نے اس دن میرے ساتھ ایک لڑکے کو بیٹھے دیکھا تھا جب آپ نے میرے ساتھ تصویر لی تھی جاوید نے فجر سے پوچھا
نہیں میں نے تو نہیں دیکھا کون تھا وہ ؟
فجر نے جاوید کو دیکھتے ہوئے کہا
وہ میرا بیسٹ فرینڈ ہے حمزہ اور ہمارا پڑوسی ہے
اچھا تو میں کیا کروں ؟
فجر نے صوفے کے اوپر دونوں پاؤں رکھ لیے کہ آرام سے بات کرلے
باجی جب دادی امی زندہ تھیں تب حمزہ کی امی بہت آتی تھیں مگر اب کم ہوگیا ہے ملنا پھوپھی بھی جانتی ہیں انکو
جاوید نے مزید بتایا
تو بھئی میں کیا کروں ؟ ویسے تم مجھے حمزہ کا بتا کیوں رہے ہو؟
اس نے آپکو منگنی پر دیکھا تھا آپ اس کو اچھی لگیں
میں سب کو ہی اچھی لگتی ہوں جاوید یہ کوئی نئی بات نہیں ہے
ایکس رے، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی میں کیا فرق ہوتا ہے؟
ایکس رے شعاعیں ،جسم کے اندر ہڈیوں اور ٹھوس اجزاء پر مشتمل ڈھانچے کی تصاویر بنانے کے لیے برقی مقناطیسی...