(Last Updated On: )
بہاروں کی جانب جو چلنے لگے ہیں
حسیں وادیوں سے گزرنے لگے ہیں
ہاں خوابوں کی اک دن تو تعبیر ہوگی
یہی سوچ کر ہم نکھرنے لگے ہیں
قیامت جو گزری تھی ماضی میں ہم پر
اسے بھول کر ہم سنورنے لگے ہیں
تمہاری محبت سے مہکے ہیں ہم تو
ہمارے بھی دن اب بدلنے لگے ہیں
***