رائم ! تمہیں سوچنے کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا۔۔۔۔۔؟
ڈیوڈ کی سوالیہ نظریں اس کے چہرے پر جمی تھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوچنے کے لیے تو ایک ماہ ایک ہفتہ ایک دن ایک گھنٹہ
یا ایک لمحہ بھی درکار ہو سکتا ہے _وہ اپنے مخصوص ٹهرے ہوئے لہجے میں بولی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔اور تمہیں؟ جان ڈیوڈ کی نظروں میں سوال ہنوز موجود تھا______صرف ایک لمحہ ! وہ ہلکا سا مسکرائی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جان ڈیوڈ کو اس کے الفاظ وانداز اکثر الجھا کر رکھ دیتے تھے______مجھے یہ آفر منظور ہے ۔۔۔جان ڈیوڈ کے منہ سے
بے اختیار ایک تسلی بخش سانس خارج ہوئی تھی__مجھے توقع تھی تمہارا جواب یہی ہوگا وہ کرسی کی پشت ٹکا کر اب ریلیکس انداز میں جهول رہا تھا۔ ۔۔۔۔۔دی وائلڑ کے اسٹاف میں سے تم جسے چاہو اپنی معاونت کے لیے چن سکتی ہو۔ ۔۔۔۔
جلیلیا جونز اس نے ایک لمحہ کا تو قف کیے بنا جواب دیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔
میرے خیال سے ایسے مشکل ٹاسک میں کسی مرد کی معاونت بہتر ثابت ہو سکتی ہے___جبکہ میں سمجھتی ہوں کہ ایسے کسی بھی ٹاسک میں کسی دوست کی معاونت بہترین ثابت ہو سکتی ہے وہ بر جستگی سے بولی تھی۔ ۔۔۔۔اوکے
ہمارے پاس آج سے زیادہ وقت نہیں ہے ہم نے آج سے اٹھارہ دن بعد یہ ڈاکو منٹری اپنے چینل پہ کرنی ہے_اس
ٹاسک سے متعلق فائل اور نقشہ تمہیں بہت جلد مل جائے گا باقی مینجمنٹ اسٹریٹجی تم خود ڈیسائیڈ کر لینا____
بہت بہتر وہ اپنا بلیک لیدر کا بڑا سابیگ کندھے پر لٹکائے بہر نکل آئی۔ ۔۔
بائیں جانب گلاس ونڈوے کے پار جلیلیا جونز موبائل پر محو گفتگو تھی دوسری طرف کون ہو سکتا ہے رائم اچھی طرح جانتی تھی سواسے ڈسٹرب کیے بنا وی وائلڑ کی اس شاندار بلڈنگ سے باہر نکل آئی__وہ اپنی نجی مصروفیات کے لیے آفس جیپ کی جگہ پبلک کنوینس کو ترجیح دیتی تھی،، اپنی مخصوص سیٹ پر بیٹھتے ہی اس نے جلیلیا کے نمبر پر ایک لمبا چوڑا ٹیکسٹ بهیج دیا تھا گھر کے اندر دروازے کی دائیں سائیڈ پر کرسٹل کے فلاور اسٹینڈ پر رکھے تازہ پنک روز ہمیشہ کی طرح اسے خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے
رائم آج تم پورے چار منٹ اور پچیس سیکنڈ لیٹ ہو گرینی کچن میں مصروف تھیں وہیں سے اس کی موجودگی محسوس کرکے بولی تھی۔ ۔۔اونہوں چار منٹ اور پندرہ سیکنڈ اس نے اپنے اسکائی بلوجوگرزا اچھا لتے ہوئے بولی تھی
میں نے سر ڈیوڈ کے پراجیکٹ کے لیے ہامی بهرلی ہے اس نے اونچی آواز میں اطلاع دی تھی حسب توقع گرینی فوراً باہر نکل آئیں
رائم اس ایک پکار میں سب کچھ تھا محبت خوف گریز ناراضگی اور شاید تنبیہ بھی۔ ۔۔۔گرینی آپ کو تو فخہر کرنا چاہیے کہ آپ کی پوتی اتنی بہادر ہے جو اس خاص پراجیکٹ کے لیے چنی گئی ہے کیونکہ سر ڈیوڈ نے ہر بار کی طرح مجھے اس بار
order
نہیں دیا بلکہ ریکویسٹ کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے فخہر ہے کہ میری پوتی بہت بہادر ہے لیکن میں اسے میلوں دور اس گهنے
جنگل میں پائے جانے والے مختلف سانپوں کی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے بهیجنے پر خود کو تیار نہیں کر پاتی
وہ تھکے تھکے انداز میں گویا ہوئی تھی۔ ۔۔۔گرینی یہ پراجیکٹ میرے کیریئر کے لیے بہت اہم ہے اس کی کامیابی دی وائلڑ میں میری پوزیشن مزید مستحکم کرنے والی ہے__پھر بھی رائم اگر میں کہوں تم مت جاو تو۔ ۔۔۔۔۔۔۔تو میں نہیں جاوں گی
وہ ایک لمحہ کا تو قف کیے بغیر جلدی سے بولی تھی گرینی اسے دیکھ کر رو گئیں
لیکن میں اپنی پوتی کی ایک اور کامیابی کے لیے دعا گو رہوں گی وہ مسکراتے ہوئے بولی تھی۔ ۔۔۔اوہ گرینی کچھ جل رہا ہے شاید گرینی نے فوراً کچن کی طرف رخ کیا تھا ۔۔کال بیل بج رہی تھی اس نے اٹھ کر دروازہ کھول دیا۔ ۔
اوہ گرینی کچھ جل رہا ہے شاید۔۔۔گرینی نے فوراً کچن کی طرف رخ کیا تھا۔ ۔کال بیل بج رہی تھی اس نے اٹھ کر دروازہ کھولا دیا۔ ۔۔۔
رائم ڈارلنگ میں تمہارے ساتھ اس جنگل میں تو کیا جہنم میں بھی خوشی خوشی جانے کو تیار ہوں لیکن اس جودت کے بچے نے بہت گڑبڑ کردی ہے۔ ۔۔مجھے یقین نہیں آرہا وہ کبھی کبھار اتنا خون خوار کیوں ہو جاتا ہے جلیلیا جونز حسب عادت نان اسٹاپ شروع ہو چکی تھی ___اس بار کیا کہتا ہے تمہارا رومیو۔ ۔۔
کہنا کیا ہے بس منع کر دیا ہے کہ تمہیں اس ڈینجرس ( خطرناک ) کام میں اس بہادر حسینہ کا ساتھ دینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں دراصل وہ ہمارے ساتھ ہونے والے اس پچھلے واقعہ کی وجہ سے بہت کانشس ہوگیا ہے بلکہ میں بھی یہی چاہتی ہوں کہ تمہیں اب احتیاط سے کام لینا چاہیے اور۔ ۔۔۔۔۔جلیلیا گرینی نے آج اسپیگهٹی بنائی ہے رائم نے جلدی سے بات بدلی کیونکہ وہ گرینی کو کچن سے نکلتا دیکھ چکی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔
آہا گرینی کی بنائی ہوئی اسپیگهٹی کها کر ذائقہ ہر بار کچھ نیا منفرد سا لگتا ہے۔ ۔۔رائم کی کوشش کامیاب ہوئی تھی وہ اب گرینی سے گلے مل رہی تھی جلیلیا جانتی ہو اگر گرینی کو کوئی مکھن لگائے تو انہیں فوراً پتاچل جاتا ہے رائم نے اسے چهیڑا تھا۔ ۔۔۔۔۔جبکہ وہ دونوں اب رائم کے اس نئے پراجیکٹ کے سلسلے میں اپنے خدشات اور تحفظات ڈسکس کر رہی تھیں رائم انہیں دیکھ کر رہ گئی۔ ۔۔۔دونوں اپنی اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور تھیں اور دو گھنٹوں کے بعد جلیلیا کے رومیو کی ہنڑا سوک کا ہارن سنائی دیا تو وہ جانے کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی دروازے سے باہر نکلتے نکلتے بھی رائم کو ہدایت اور نصیحتیں کرنے سے باز نہیں آئی تھی۔ ۔۔۔بلا تکان بولنے کی وجہ سے سر ڈیوڈ سے کئی بار اچھا خاصا جهاڑ چکے تھے رائم کو سب سے دلچسپ بات یہ لگتی کہ اس کے منگیتر جودت کو اس کی ہر ٹاپک پر بنارکے بولتے چلے جانے والی عادت نے اپنا اسیر بنایا ہوا تھا جبکہ وہ خود جلیلیا کے لیے اچھا سامع ثابت ہوا تھا اس لیے دونوں کی جوڑی پر فیکٹ تھی
*******************
اس نے ایک بار پھر سامان کا تفصیلی جائزہ لیا کیمرہ مائیکرواسکوپ ویڈیو ریکارڈر گن چاقو لائٹر ہینڈ فون ٹارچ نقشہ وغیرہ سب موجود تھا۔ ۔۔۔۔۔وہ گزشتہ پانچ سالوں سے امریکہ برازیل اور افریقہ کے مختلف خطرناک جنگلوں میں دی وائلڑ کے توسط سے جنگی جانوروں کی ڈاکومنٹری کے سلسلے میں جاچکی تھی انتہائی پر خطر حالات واقعات سے نبرد آزما ہوتے ہوئے اس کا ہر ٹور پہلے سے کہیں زیادہ شاندار اور کامیاب رہا تھا۔ ۔۔۔۔۔
اس بار پریشانی کی بات یہ تھی کہ جلیلیا جونز اس کے ساتھ نہیں جارہی تھی سر ڈیوڈ نے ایک بار پھر اسے دی وائلڑ کے اسٹاف میں سے کسی ایک کو اپنے ساتھ لے جانے کی آفر کی تھی لیکن وہ جلیلیا کے علاوہ کسی دوسرے کی بجائے
ہمیشہ اکیلے میں خود کو زیادہ کمفرٹ ایبل محسوس کرتی تھی وہ باصلا حیت اور تجربہ کار تھی اس لیے سر ڈیوڈ نے سارا معاملہ اس کی مرضی پہ چهوڑ دیا تھا ویسے بھی انہیں دلچسپی 120 قسم کے سانپوں پر مبنی
snake Documentary; ;
میں تھی جواس نے ڈریگن ایئر کے موقع پر اپنے چینل پر آن ایئر کرنی تھی۔۔۔البتہ گرینی اس کے لیے اس بار ہمیشہ سے کہیں زیادہ فکر مند تھیں رائم نے جانے سے پہلے اپنا سارا وقت ان کے ساتھ چهو ٹی چهو ٹی باتیں کرتے ہوئے بتایا تھا اور انہیں ذہنی طور پر ریلیکس کرتی رہی____اگر تمہیں کچھ ہو گیا تو میں دی وائلڑ کو کبھی معاف نہیں کروں گی ہر بار کی طرح ان کی دھمکی سن کر رائم کو ہنسی آگئی تھی۔ ۔۔مجھے ہر لمحہ آپ کی دعاؤں کی ضرورت رہے گی اس نے زور زور سے ہاتھ ہلاتے ہوئے جیپ اسٹارٹ کر دی تھی___شہر کی حدود سے نکلنے سے پہلے اس نے جیپ ایک سپر اسٹور کے سامنے روک دی ضرورت کے مطابق خشک خوراک منرل واٹر جنک فوڈ اور اپنی زاتی استعمال کی چیزیں خریدیں بہرحال وہ اتنے دن اس جنگل میں کسی کسمپرسی کی حالت میں نہیں گزارنا چاہتی تھی کیونکہ وہ ایسی جگہوں پر ان چیزوں کی اہمیت سے اچھی طرح واقف تھی۔ ۔۔۔۔
لحظہ بہ لحظہ دور ہوتی لائٹس اور ناہموار راستوں نے اسے بتادیا تھا وہ میکسیکو جیسے ہنگامہ خیز اور پر رونق شہر کی حدود سے باہر نکل چکی ہے اس نے ایک جهٹکے سے جیپ روک دی اس کی پر سوچ نظریں نقشہ پر دوڑ رہی تھیں اس کے سامنے جنگل تک پہنچنے کے لیے دو راستے موجود تھے اور اسے نہایت سوچ سمجھ کر ان دونوں میں سےکسی ایک راستے کا انتخاب کرنا تھا اور اس نے شارٹ کٹ کی بجائے قدرے طویل راستے کو تر جع دی تھی کیونکہ دوسرے مختصر راستے میں اسے ایک بڑے سمندری حصے سے واسطہ پڑسکتا تھا جوکہ اسے قطعی مناسب نہیں لگا اسے اس وقت جلیلیا کی کمی بڑی شدت سے محسوس ہو رہی تھی۔ ۔۔۔۔
اس کی کلائی پہ بندهی قیمتی رسٹ واچ شام کے پانچ بجارہی تھی۔۔۔اگر چہ دھرتی پر شام ابھی پوری طرح نہیں اتری تھی لیکن اس گہرے جنگل میں اس وقت رات کے کسی پہر کا گمان ہو رہا تھا۔ ۔بہرحال وہ مطلوبہ جگہ تک پہنچ چکی تھی اس نے جیپ روک دی۔ ۔مسلسل ڈرائیونگ کی وجہ سے وہ بہت تھک چکی تھی اپنی اس مخصوص طرز کی جیپ کے پچھلے حصے کو وہ ڈائننگ روم بیڈ روم اور کچن کے طور پر استعمال کر سکتی تھی اپنے لیے کیٹل میں چائے تیار کی اور بسکٹ کهول کر اپنی بهوک مٹانے کا انتظام کیا
جلیلیا اس کے کسی پراجیکٹ کے دوران کسی جنگل میں ایسے شاہانہ انداز دیکھ کر کہا کرتی تھی رائم تم جنگل میں بھی اس ٹهاٹه سے رہتی ہوکہ کوئی ملکہ اپنے محل میں رہتی ہوگی اور وہ ہنس کر جواباً کہتی۔ ۔۔جو آرام آپ کی دسترس میں ہو اس کے لیے خودکو ترسانا بےوقوفی کہلاتا ہے__قریب چند فٹ کے فاصلے پر پیٹر کی ٹہنیوں سے لٹکتےبنددروں نے اسے دیکھ کر مخصوص آوازیں نکالنا شروع کردی تھیں اوہ ایک گودے دار جنگلی پهل ٹهاکرکے جیپ کے بونٹ پر لگاتها
کسی مہمان کو خوش آمدید کہنے کا یہ طریقہ نہایت واہیات ہے اس نے ایک درذدیدہ نظر مائل بہ شرارت بندر پرڈالی تهی
اور آرام سے لیٹ گئی تھی گرینی کا سوچ تے ہوئے کب نیند آگئی۔ ۔۔صبح اس کی آنکھ قدرے تاخیر سے کهلی تهی جنگلی جانوروں کی عجیب و غریب ملی جلی آوازوں نے اسے احساس دلایا کوسوں دور ایک جنگل میں موجود ہے
ہلکاپهلکا ناشتا کرنے کےبعد اس نے اپنےکندهو ں سے نیچے آتےاسٹیپ کٹنگ سلکی بالوں کی سی پو نی ٹیل بنائی
ایک بهورا بندر ہمت کرکے اس کی جیپ کے قریب آگیا تها سنو اگر چہ تم نافرمان قبیلے سے ہو لیکن پهر بهی مجھے سے دوستی کر کے اچھا لگے گا
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...