مناہل نے شاویز کو ہاں تو کردی مگر اب خد اس الجھن کا شکار تھی کے اس کے گھر والے رشتے کے لئے مانے گے یا نہیں صرف ایک بات شاویز کے حق میں تھی کے وہ آرمی افسر تھا اور پاپا آرمی اور تمام فورس کی بہت عزت کرتے تھے ۔۔۔مناہل کی شروع سے عادت تھی جب وہ پریشان ہوتی اپنے دل کی بات رحمت بوا سے کرتی اور وہ ہمیشہ اس کے اچھے کا سوچتی تھی ۔۔۔۔
رحمت بوا
رحمت بوا
ہاں بیٹا صبر کا سانس لو آتی ہوں اب اس بوڑھی عورت میں پہلے جیسی طاقت کہاں بھاگ بھاگ کر تمارے پاس اے ۔۔۔
جی بولو بیٹا خیر ہے خوش لگ رہی ہو بہت؟؟؟؟؟
رحمت بوا نے مناہل کی طرف دیکھتے ہوئے بولا ایسے ہی بال دھوپ میں سفید نہیں کیے پتا ہیں اس عمر میں جب چہرے پہ ایسی خوشی اور آنکھوں میں رونق ہو تو کیا وجہ ہوتی ہیں ۔۔۔
رحمت بوا میری دوست ہے نہ زرنش جو اس دن ہمارے گھر آی تھی ۔۔
ہاں بیٹا مجھے یاد ہوا سب خیر ہے نہ کیا ہوا اس کے گھر ۔۔۔
دادی اس کے گھر کچھ نہیں ہوا وہ اس کا بھائی ساتھ تھا نہ ۔۔۔
ہاں ؟؟؟؟؟؟
وہ اس نے مجھے فون کیا تھا ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
بیٹا اتنی قسطوں میں نہ بولو جو بتانا ہے ایک ساتھ بتا دو ۔۔۔۔
رحمت بوا اس نے مجھے شادی کے لئے پرپوز کیا ہے ۔۔۔۔
وہ جو لڑکا فوج میں تھا
جی بوا وہ ہی ۔۔۔۔۔
رحمت بوا ایک دم چپ ہوگی ۔۔۔
کیا ہوا بوا آپ کو خوشی نہیں ہوئی ؟؟؟؟
نہیں بیٹا خوشی کی بات نہیں دراصل اس بچے کی فیملی اور تماری فیملی کے رہن سہن میں زمین آسمان کا فرق ہے
کیا تم اس ماحول میں رہ سکتی ہو ؟؟؟؟
بوا وہ پردے اپنے لئے کرتے ہیں اگر میرا دل مانا تو میں کر لو گی نہیں مانا تو نہیں کرو گی ۔۔۔۔
جب وہ مجھ سے پیار کرتے ہے تو انھیں یہ سب پتا ہونا چاہیے میرا سب کچھ ان سب کے سامنے ہیں ۔۔۔
بیٹا وہ بات تو ٹھیک ہیں مگر شادی صرف ایک لڑکے لڑکی کی بات نہیں ہوتی پورے خاندان کو دیکھنا ہوتا ہیں ان کے رہن سہن سب کو دیکھ کر چلنا پڑتا ہیں ۔۔۔
ارے رحمت بوا آج کل ایسا نہیں ہوتا سب اپنی مرضی سے زندگی جیتے ہیں سب سیٹ کر لو گی بس ایک دفع مما پاپا سے بات کر لو وہ مان جاے ۔۔۔۔
چلو بیٹا جو بھی ہو تمارے حق میں اچھا ہو ۔۔۔۔
جی جی بس آپ میرے لئے نماز پڑھ کے دعا کیا کرے ۔۔۔
بیٹا میں تو کرتی ہوں اور کرتی رہو گی مگر تم خد بھی نماز پڑھ کے اللّه سے دعا مانگا کرو ۔۔۔
رحمت بوا میرے پاس تو سب ہیں پھر میں کیا دعا مانگو ۔۔۔۔
بیٹا پہلی بات نماز اس لئے نہیں پڑھتے کے ہمیں کچھ ماگنا ہو اس کے لئے نماز پڑھے ۔۔۔
نماز اللّه پاک کا حکم ہے جب اللّه پاک نے بول دیا نماز پڑھنی ہے تو پڑھنی ہے جب نبیوں پہ نماز معاف نہیں تو بیٹا ہماری کیا اوقات ۔۔۔۔
اور بیٹا جب اللّه پاک نے سب دیا ہو تو جو دنیا میں ملا اس کا شکر ادا کرو اور دعا میں آخرت کے لئے مانگو ۔۔۔۔دنیا تو بن مانگے بھی مل جاتی ہیں مگر آخرت اللّه سے رو رو کے بھیک ماگنے سے ملتی ہیں ۔۔۔
رحمت بوا آج تو آپ پورے لیکچر دینے کے موڈ میں ہیں ۔۔۔
نہیں۔ نہیں بیٹا میں جاہل میں کہاں کچھ جانتی ہوں ۔۔۔
چلوں بیٹا میں کام کر لو ۔
جی جی۔۔
اللّه پاک اس بچی کے دل میں اپنے پیارے محمّد صلی علیہ وسلم کی محبّت ڈال دے جس کے دل یہ محبّت آگی اس کو دنیا کی محبّت سے کیا ؟؟؟
سہی بولتے ہیں لوگ دعا کرتے رہو کیا پتا کس کی دعا کس کے حق میں قبول ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاویز اور مناہل کی روز فون پہ باتیں ہوتی تھی مگر اب تک کوئی بھی اپنے گھر میں بات نہی کرسکا ۔۔
شاویز نے مناہل کو اپنے ابّو کے بارے میں بتا دیا تھا وہ بہت مشکل سے مانے گے اور وہ ہی ہوا شاویز کی گھر میں بات کرنے کی دیر تھی مفتی کامل نے جو فتویٰ دے انہوں نے اللّه کی پناہ اور سب سے زیادہ شامت ناہید بیگم کی آی کے وہ اولاد کی اچھی پروش نہ کر سکی ۔۔۔۔
نہ باپ ضد سے ہٹنے کو تیار نہ بیٹا
آج بھی مناہل اور شاویز کی اسی ٹوپک پہ بات ہو رہی تھی ۔۔
شاویز جب تک آپ اپنے والوں کو راضی نہیں کرے گے میری مما سے بات کرنے کا کوئی فاہدہ نہیں اگر میں نے ضد کر کے مما کو منا لئے وہ بولے گی آپ کے گھر والے اے رشتے کے لئے پھر میں کیا بولو گی ۔۔۔
ہاں یار تم ٹھیک بول رہی ہو میں بھی تمارے سامنے پوری کوشش کر رہا ہوں ۔۔۔
آپ کے ابّو کو مجھ سے مثلا کیا ہیں ۔۔۔؟؟؟؟؟
یار تم سے کوئی مثلا نہیں ان کی خوائش ہے کے میری شادی کسی عالمہ سے ہو ۔۔۔۔
عالمہ ؟؟؟؟
ہاں یار
یہ کیا بات ہوئی ؟؟؟
بس یار کیا بولو ۔
مناہل جب فون پہ بات کر رہی تھی اس کی ملازمہ کمرے میں کام کر رہی تھی مناہل فون رکھ کے سر پکڑ کر بیٹھ گیی اس کو سمجھ نہی آرہی تھی کیسے اس مثلا کو حل کرے ۔۔۔۔
بیبی جی ایک بات بولو برا تو نہیں مانے گی ۔۔۔
نہیں بولو کیا ہوا ؟؟؟؟
بیبی جی آپ کسی بات کو لے کر پریشان ہے ۔۔۔
مناہل کی ملازمہ ایک بنگالی لڑکی تھی اور بہت شاطر تھی مالک کو مکھن لگا گے کیسے کام نکالا جائے اس میں ماہر تھی ۔۔
مناہل کی بات سن کر اس کے ذہن میں پیسے بٹورنے کا خیال آیا تھا ۔۔۔۔۔
ہاں کرن میں ایک بات کو لے کر پریشان ہوں بس تم دعا کرو میرے لئے
بیبی جی میری بہن کے ساتھ بھی ایک مثلا تھا بہت پریشان تھی پھر اس کی سب پریشانی ختم ہوگی ۔۔۔۔۔
کیسے ؟؟؟؟؟
مناہل نے چونکتے ہوئے کیا مثلا تھا تماری بہن کو ۔۔۔۔
بیبی جی اس کی مگنی تایا کے بیٹے سے ہی تھی پھر ابا اور تایا میں لڑایی ہوگی تو رشتہ ٹوٹ گیا میری بہن تو بہت محبّت کرتی تھی بچپن کی منگ تھی سوکھ کے کانٹا ہوگی تھی ۔۔۔
اچھا پھر کیا ہوا ؟؟؟
بیبی جی ہمارے گھر سے تھوڑا دور ایک بابا جی دم کرتے تھے اور تعویز بھی دیتے تھے میری بہن وہاں دو چکر گی اور ابا تایا میں راضی نماز ہوگیا اور میری بہن کی شادی کی بھی تاریخ رکھ لی
بیبی جی آپ کو یاد نہیں میں نے آپ سے کپڑے بھی مانگے تھے کے میری بہن کی شادی میں دینے کو ۔۔
ہاں ہاں مجھے یاد آگیا ۔۔۔
مگر یہ جو بابا جی ہوتے ہیں یہ وظیفہ بہت دیتے ہیں پڑھنے کو اس نے تماری بہن کو بھی دے تھے ۔۔۔
نہیں بیبی جی وہ بہت پونچھے ہوئے ہے جو کرتے ہیں وہ خد ہی کرتے ہے
اچھا اچھا مناہل کچھ سوچتے ہوئے ۔۔۔
بیبی جی اگر آپ کے میں کام آسکو تو ضرور بتاے گا آپ میرا اتنا خیال کرتی ہیں میرا بھی فرض بنتا ہیں میں آپ کے اگر کچھ کام آسکو ۔۔۔
نہیں مجھے تو ضرورت نہیں تم جاو اپنا کام کرو مما پھر غصہ کرے گی ۔۔
کیا سچ میں ایسا ہوتا ہیں تعویز سے اتنی جلدی کام ہوجاے ۔۔۔
ورنہ میں نے رحمت بوا کو تو اکثر وظائف کرتے ہوئے دیکھا ہیں کچھ نہ کچھ پڑھتی رہتی ہیں ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاویز آج چھٹی پہ گھر آیا تھا اور اس کا ارادہ تھا کے آج کوئی فائنل فیصلہ کر کے ہی جاے گا مناہل سے اتنی محبّت ہوگی تھی کے اس کے بنا رہنے کا سوچ بھی نہی سکتا ۔۔۔۔۔
کھانا کھا کے مفتی کمال کے کمرے میں جاتے ہوئے ۔۔۔
ٹھک ٹھک ٹھک
ہاں آجاو
السلام علیکم ابّو
وعلیکم سلام ۔۔
کیسی چل رہی ہے ڈیوٹی
اللّه کا کرم ہے ابّو بس ٹرینگ کے لئے دو سال کے لئے ترکی جانا پر سکتا ہے دیکھے کس کا نام فائنل ہوتا ہے ۔۔
ابّو وہ کچھ بات کرنی تھی ۔۔
اگر اس لڑکی کی بات ہے تو وہ بات اسی دن میں نے ختم کردی تھی میرے دوست کی بیٹی ہے مجھے بہت پسند ہے پڑھی لکھی اور سب سے بری بات عالمہ ہے دین اور دنیا دونوں بن جاتی ہیں۔ اگر بیوی نیک ہو تو ۔۔۔
ابّو میں نے آپ سے کبھی کچھ اپنے لئے نہیں مانگا ۔۔
میں صرف مناہل سے شادی کرنا چاہتا ہوں آپ اس سے ایک دفع مل لے اس کی فیملی اور وہ لوگ خاندانی ہیں ۔۔
ہاہاہا
خاندانی لوگ آدھے کپڑے پہن کر روڈ پہ نہیں گھومتے ۔۔۔
ابّو وہ ایسی نہیں ہے
ہاں وہ جیسی ہیں تماری ماں نے مجھے اس کی تصویر دکھای تھی نہ شرم نہ حیا ایسی لڑکی سے شادی کرو گے ۔۔۔ابّو میں اس کو سمجھا دو گا وہ ہمارے طریقے سے چلے گی ۔۔۔
میری زندگی میں تو ایسا نہی ہو سکتا میرے مرنے کے بعد تم۔ اس لڑکی سے شادی کر لینا ۔۔
ابّو
شاویز نے تکلیف سے باپ کی طرف دیکھا پیار اپنی جگہ مگر باپ کے منہ سے مرنے کی بات سن کر بہت تکلیف ہوئی ۔۔۔۔
ٹھیک ہے جیسے آپ کی مرضی بس آپ سے درخواست ہے مجھے کسی اور سے شادی کرنے کے لئے بھی مجبور نہیں کرے گا ۔۔
یہ بول کر شاویز کمرے سے باہر نکل گیا ۔۔۔۔
هممم دو دن میں پیار کا بھوت اتر جاتا ہے بیٹا شادی تو تم نے وہی کرنی ہے جہاں میں بولو گا
پوری رات شاویز نے سگریٹ پی کر گزاری مناہل کے ساتھ پوری زندگی کے خواب دیکھ لیے تھے اب اس طرح اس کا ساتھ چھوڑنا مرنے کے مقابلے تھا ۔۔۔
اللّه تو ہی کوئی راستہ دکھا میں باپ کا نافرمان نہیں ہونا چاہتا ۔۔۔
فجر کی نماز کے بعد اللّه سے دعا مانگ کر دل سکوں میں آگیا تھا ۔۔
اور مناہل سے ملے بغیر پنڈی روانہ ہوگیا اس حالت میں مناہل کا سامنا نہیں کر سکتا تھا ۔۔۔
دوسری طرف مناہل پریشان تھی کے شاویز نے ملنے آنا تھا نہ فون کیا اور نہ فون اٹھا رہا ہے کافی دیر انتظار کرنے کے بعد زرنش کو فون کرنے کا سوچا ۔۔۔
زرنش کیسی ہو ؟؟؟؟
میں ٹھیک مناہل تم کیسی ہو ؟؟؟؟
ہاں میں ٹھیک ۔۔۔
زرنش وہ ۔۔۔۔۔!!!!!!!
تم نے بھائی کے لئے فون کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟
یار وہ میرا فون نہیں اٹھا رہے تو میں۔ پریشان ہوگی تھی گھر میں سب ٹھیک تو ہے نہ ۔۔۔۔
ہاں یار گھر میں تو سب ٹھیک ہے بس رات کو بھائی اور ابّو کی کوئی بات ہوئی تھی بھائی صبح صبح چلے گے ۔۔۔۔
چلے گے ؟؟؟؟؟مجھ سے ملے بنا کیسے چلے گے ؟؟؟؟؟
مناہل تم پریشان نہ ہو بھائی تمہیں وہاں پونچھ کے خد فون کر لے گے ….
ہاں ٹھیک ہے
مناہل فون رکھ کے رونے لگی شاویز تم ابھی سے بدل گے پہلی نظر کی محبّت ایسی ہی ہوتی ہے میں ہی پاگل تھی جو تم پہ بھروسہ کر بیٹھی ۔۔۔
ٹھیک ہے اب میں بھی تمہیں فون نہی کرو گی ۔۔۔۔۔۔
رات تک مناہل کمرہ بند کر کے روتی رہی نہ شاویز کا فون آیا نہ مناہل نے فون کیا ۔۔۔۔۔
آج مناہل کے پاپا بھی لندن سے واپس اے تھے کھانے کے ٹیبل پہ سب مناہل کا انتظار کر رہے تھے ۔۔۔
رحمت بوا مناہل کو بولے جلدی آجاے
جی صاحب جی میں۔ ابھی بلا کے لاتی ہوں ۔۔۔
مناہل بیٹا دروازہ کھولے
تھوڑی دیر میں مناہل نے دروازہ کھولا رحمت بوا مناہل کا چہرہ دیکھ کر پریشان ہوگی سوجی ہی آنکھے صاف بتا رہی تھی کے روتی رہی ہے مناہل ۔۔۔۔۔
بیٹا آپ کی طبعیت تو ٹھیک ہے ؟؟؟؟؟
جی بوا کچھ نہیں بس سر میں درد ہے ۔۔
اچھا اچھا بیٹا وہ صاحب آپ کو کھانے پہ بلا رہے ہے ؟؟؟؟
پاپا ؟؟؟؟؟
جی
پاپا کب اے ؟؟؟
بس بیٹا ابھی کچھ ٹائم پہلے اے ہے
اچھا اچھا آپ چلے میں بس ابھی آتی ہوں ۔۔
مناہل نے منہ دھو کر خد کو فریش ظاہر کیا ۔۔۔
ہیلو پاپا
ارے پاپا کی جان کیسی ہو ؟؟؟؟؟
مبشر اعوان نے مناہل کے ماتھے کو چومتے ہوئے ۔۔۔۔
پاپا م فائن آپ نے بہت لمبا ٹرپ لگایا ۔۔۔
ہاں بیٹا بس اس دفع کچھ زیادہ ہی ہوگیا ۔۔۔
زرمین آپ میری بیٹی کا خیال نہیں رکھتی اتنی کمزور ہوگی ہے
ارے نہیں پاپا کمزور نہیں بس آج تھوڑا سر میں درد تھا ۔۔۔
سر درد کا سن کر زرمین بھی پریشان ہوگی ۔۔
بیٹا مجھے بتانا تھا نہ ڈاکٹر کو بلا لیتی ۔۔۔
نو مما اب ٹھیک ہو ۔۔۔
پکا نہ
جی مما پکا ۔۔۔
اچھا زرمین آپ کو میرا دوست فرحان یاد ہے جو فیملی کے ساتھ لندن شفٹ ہوگیا تھا ۔۔۔
جی جی مجھے یاد ہے خیریت کیا ہوا ۔۔۔
نہیں ہوا تو کچھ نہیں اس نے فیملی ڈنر پہ بلایا تھا وہاں اس نے اپنے بیٹے اذہان سے ملوایا بہت اچھا لڑکا ہے ۔۔۔
اور فرحان نے مجھ سے مناہل کے رشتے کی بات کی ہے وہ آنا چاہ رہا ہے ہمارے گھر مناہل کے رشتے کے لئے ۔۔۔۔۔۔
مناہل کا کھانا گلے میں اٹک گیا ۔۔۔۔
ریلیکس بیٹا کیا ہوا یہ لو پانی آرام سے پانی پیو ۔۔
امریکہ کی خانہ جنگی سول وار کے آخری سپاہی مینیسوٹن البرٹ ہنری وولسن
::: امریکہ کی خانہ جنگی {سول وار} کے آخری سپاہی : مینیسوٹن البرٹ ہنری وولسن۔ { کچھ تاریخی یادیں} :::...