عمران نے کوئنس روڈ کی تيرهويں عمارت کے سامنے رک کر ااِدهرِدهر ُادهرُادهر ديکها اور پهر کمپاؤنڈ ميں داخل ہوگيا۔ اسے يقين تها کہ آس پاس کوئی ايسا آدمی موجود نہيں جس پر نگرانی کرنے کا شبہ کيا جاسکے اور !مختصر سی روش طے کرکے برآمدے ميں آيا! دوسرے ہی لحمے ميں اس کی انگلی کال بيل کے بٹن پر تهیکچه دير بعد دروازہ کهلا اور ايک بوڑهے آدمی نے باہر سر نکال کر عمران کی طرف سواليہ نظروں سے
!ديکها
کيا مسٹر جعفر سعيد تشريف رکهتے ہيں ہيں! اس نے پوچها۔ !جی فرمائيے
!آپ ہی ہيں
!جی ہاں
مجهے کيپٹن فياض نے بهيجا ہے۔
بوڑهے نے ايک طويل سانس لی اور مردہ سی آواز ميں بولا۔ تشريف لائيے۔ وہ ايک طرف ہٹ گيا۔ کچه دير بعد عمران ايک مختصر نشست کے کمرے ميں بيٹها اس سے گفتگو کررہا تها۔ !آپ کو يقين ہے کہ وہ کوئی نيپالی ہی تها
ميرا اندازہ ہے! ميں پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کہ يقين کے ساته کچه نہيں کہا جاسکتا! ويسے اس کے چہرے
!کی بناوٹ نيپاليوں جيسی ہی تهی
ميں آپ کی ياداشت کی داد ديے بغير نہيں رہ سکتا مسٹر سعيد آپ نے اسے سرراہے ديکهنے کے باوجود بهی
!مردہ حالت ميں پہچان ليا
پہچان لينے کی وجہ تهی۔ ميں نے اسے اسطرح نہيں ديکها تها جيسے دو اجنبی قريب سے گزرتے وقت ايک
!دوسرے پر يونہی لايعنی سی نظريں ڈالتے ہيں! ميں تو اس کے بہکنے کے تماشے دير تک ديکهتا رہا تها لڑکی ديسی ہی تهی۔
جی نہيں! مجهے يقين ہے کہ وہ يورپين تهی! ليکن پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کہ اس کی صحيح قوميت کا اندازہ نہيں کرپايا تها! ويسے وہ دونوں ہی انگريزی ميں گفتگو کررہے تهے۔ لڑکی کا لہجہ انگريزوں کا سا نہيں تها۔ عمران نے پوچها۔ نہيں مجهے تو نہيں معلوم ہوا تها۔ سعيد نے جواب ديا۔ آپ انہيں اسی چوراہے پر چهوڑ کر آگے بڑه گئے تهے۔
جی نہيں ميں اس وقت آگے بڑها تها جب وہ دونوں ايک ٹيکسی ميں بيٹه گئے تهے۔ لڑکی نے ٹيکسی ڈرائيور کو کہاں کا پتہ بتايا تها۔
ميں نہيں سن سکا تها! اس نے اکتا کر ناخوشگوار لہجے ميں کہا۔
اگر يہ معلوم ہوتا کہ دوسرے دن اسکی برہنہ لاش نظر آئيگی تو ضرور سننے کی کوشش کرتا۔
عمران نے سوچا ممکن ہے يہ آدمی اخبارات ميں اپنا نام ديکهنے کا شائق ہو اور جو کچه بهی اس نے بتايا ہے اس ميں سرے سے صداقت ہی نہ ہو! پهر بهی وہ اس سے لڑکی کا حليہ پوچه ہی بيٹها۔
ميرا خيال ہے کہ وہ غير معمولی طور پر خوبصورت تهی! اس سے زيادہ ميں اور کچه نہ بتا سکونگا۔ يہی بہت ہے کہ وہ غير معمولی طور پر حسين تهی۔ عمران نے ٹهنڈی سانس لے کر کہا۔ اگر نہ ہوتی تو ہم يا آپ اس کا کيا بگاڑ ليتے۔ اچها تکليف دہی کی معافی چاہتا ہوں۔ عمران اٹه گيا۔