!جوليا نے ايکسٹو کے نمبر ڈائل کئے! دوسری طرف سے فورفورًاًا ہی جواب ملا
!کيا خبر ہے! ايکسٹو کی آواز آئی
کيپٹن فياض کو ايک ايسا آدمی مل گيا ہے جس نے مرنے والے کو پچهلی شام کو ايک لڑکی کے ساته ديکها تها۔ کہاں ديکها تها؟
کوئينس روڈ کے تيسرے چوراہے پر! وہ بہت زيادہ نشے ميں تها اور لڑکی سے کہہ رہا تها کہ وہ پہاڑی ٹٹو ہے اس لئے کار ميں نہيں بيٹهے گا! دونوں پيدل ہی چل رہے تهے ليکن وہ نشے کی زيادتی کی وجہ سے لڑکهڑارہا تها! لڑکی نے ٹيکسی پر چلنے کی تجويز پيش کی تهی! اس پر اس نے کہا تها کہ وہ اسی کی پيٹه پر سوار ہوجائے پهر جہاں کہے گی سرپٹ دوڑتا ہوا لے جائے گا۔ وہ خود ہی پہاڑی ٹٹو ہے کار ميں نہيں بيٹهے
!گا
!پهر
گواہ ان کا تماشہ ديکهنے کے لئے کچه دير وہاں رکا تها! پهر لڑکی نے ايک ٹيکسی رکوائی لی اور وہ وہاں
سے چلے گئے تهے! اتفاق سے گواہ نے آج لاش بهی ديکهی تهی اور اس پر نظر پڑتے ہی اسے پچهلی رات کا واقعہ ياد آگيا تها۔
!مرنے والے کے متعلق اس نے کيا بتايا ہے؟ کيا وہ کوئی مقامی تها
جی نہيں اس کا بيان ہے کہ وہ اسے نيپالی معلوم ہوا تها! لڑکی اور وہ دونوں انگريزی ميں گفتگو کررہے تهے!
!لڑکی سفيد فام تهی! ليکن گواہ يہ نہيں بتاسکا کہ اس کا تعلق مغرب کے کس ملک سے ہوسکتا ہے۔
!گواہ کے متعلق تفصيل
وہ جوزف اينڈ جوزف کی فرم ميں چيف اکاؤنٹنٹ ہے! نام جعفر سعيد تيرہ جاويد اسٹريٹ ميں رہتا ہے! کيا تم نے برابراِہِہ راست گفت اسی آدمی جعفر سعيد سے معلومات حاصل کی ہيں۔ جی نہيں! يہ اطلاعات صفدر نے سوپر فياض کے آفس سے فراہم کی ہيں۔
!اس آدمی سے برابراِہِہ راست گفت و شنيد کرو! اس کے لئے تم بذات خود ہی موزوں ہو
!بہت بہتر جناب
!دوسری طرف سے سلسلہ منقطع ہوگيا! جوليا نے جيسے ہی ريسيور رکها پهر گهنٹی بجی
!ہيلو! اس نے دوبارہ ريسيور اٹها ماؤته پيس ميں کہا
!صفدر اسپيکنگ
!يس صفدر پليز
کيپٹن فياض کے آدميوں نے جعفر سعيد کی نگرانی شروع کردی ہے! تين آدمی مستقل طور پر اس کے پيچهے لگے ہوئے ہيں! يہ تعاقب تقريبتقريبًاًا ساڑهے تين گهنٹے سے جاری ہے! اس وقت جعفر سعيد اپنے آفس ميں ہے
!ليکن وہ تينوں باہر اس کے منتظر ہيں
!اس تعاقب يا نگرانی کا مقصد کيا ہے
!مقصد نہيں معلوم ہوسکا
!تم نے بروقت اطلاع دی! شکريہ! اور کچه کہنا ہے نہيں دوسری طرف سے آواز آئی اور سلسلہ منقطع ہوگيا۔
جوليا نے ڈس کنکٹ کرکے پهر ايکسٹو کے نمبر ڈائل کيے اور صفدر سے ملی ہوئی اطلاع اس تک پہنچائی۔
اگر فياض کے آدمی اس کا تعاقب کررہے ہيں تو تم اس سے ہرگز نہ ملنا! دوسری طرف سے آواز آئی۔ دوسرے احکامات کا انتظار کرو۔ ايکسٹو نے سلسلہ منقطع کرديا۔