عمران نے بليک زيرو کے نمبر ڈائل کيئے۔
کيا خبر ہے۔
ميں صفدر کا تعاقب کرتا رہا ہوں، ليکن اُس کی دوڑ صرف مارتها کے گهر تک رہتی ہے۔
آج تم بہت زيادہ ہوشيار ہو گے بليک زيرو۔
ميں ہميشہ ہی ہوشيار رہتا ہوں جناب۔
صفدر پر نظر رکهو ۔۔۔۔۔ جہاں بهی جائے برابر اس کا تعاقب کرتے رہو۔
بہت بہتر جناب۔
عمران نے سلسلہ منقطع کر ديا۔
اب وہ کچه دير سکون سے بيٹه کر صرف سوچنا چاہتا تها۔ليکن اسے اس کا موقع نہ ملا پرائيويٹ فون کی گهنٹی
بج رہی تهی۔
اس نے ريسيور اُٹهايا ، دوسری طرف سے جوليا بول رہی تهی۔
صديقی کی رپورٹ ہے جناب۔
خاموش مت ہوا کرو ، ميں بہت عديم الفرصت ميں رہتا ہوں۔
اس نے ڈاکٹر گلبرٹ کو ديکه ليا ہے۔يہ ايک لمبا تڑنگا انگريز ہے اور چہرے پر بهوری داڑهی رکهتا ہے۔
”! پيشہ
ڈاکٹر ہے ! وہيں سول لائينز ميں مطب کرتا ہے۔
اس کے متعلق کوئی اہم اطلاع ۔
جی نہيں کوئی اہم اطلاع نہيں ہے ! صديقی نے اتنا ہی بتايا ہے۔
اس دوران ميں داور تو اس کے ساته نہيں ديکها گيا ۔
جی نہيں ۔
داور کے متعلق کيا رپورٹ ہے۔
ابهی تک کوئی خاص رپورٹ نہيں ملی ، وہ يا تو ہوٹلوں ميں نظر آتا ہے يا پهر اپنی کوٹهی ميں ہی نظر آتا ہے۔
پاگل لڑکی کی نگرانی اب کون کر رہا ہے۔
نعمانی ! اور اس نے بهی کوئی خاص رپورٹ نہيں دی، سوائے اس کے کہ وہ زيرِ علاج ہے۔
اور باہر سے ديکهنے کے ليئے کوئی بهی نہيں آيا۔
!! اور کچه
جی نہيں ۔
عمران نے سلسلہ منقطع کر ديا۔