محکمہ سراغ رسانی کے ڈائريکٹر جنرل رحمان صاحب نے مضطربانہ انداز ميں سپرنٹنڈنٹ کيپٹن فياض کے نمبر ڈائيل کئے اور پهر تهوڑی دير بعد ماؤته پيس ميں بولے رحمان اسپيکنگ! فورفورًاًا آؤ۔ ميں آفس سے بول رہا ہوں۔
سلسلہ منطقع کرکے انہوں نے سامنے پهيلے ہوئے کاغذات سميٹے اور ميز پر رکهی ہوئی گهنٹی بجائی۔ ايک خوش پوش اور وجيہہ آدمی چق ہٹا کر اندر داخل ہوا۔
رحمان صاحب آنکهوں کی جنبش سے کاغذات کی طرف اشارہ کرکے پائپ ميں تمباکو بهرنے لگے۔ ان کی آنکهوں ميں گہرے تفکر کے آثار ہويدا تهے۔
آنے والے نے کاغذات اکهٹے کرکے چمڑے کے ايک تهيلے ميں بند کئے اور دوسری ميز پر جاکر تهيلے کو سيليگ ويکس سے سيل کرنے لگا۔ کمرے کی فضا پر بوجهل سی خاموشی مسلط تهی اور بالکل ايسا معلوم ہورہا تها جيسے بيٹهنے والے کبهی بولتے ہی نہ ہوں۔
تهيلا سيل کرکے وہ آدمی اسے پهر رحمان صاحب کی ميز پر لايا! رحمان صاحب نے اس پر لگی ہوئی سيلوں
!کا جائزہ ليا پهر ايک سيل سے منسلکہ کارڈ پر اپنے دستخط کرنے لگے
اتنے ميں چپڑاسی نے آکر ايک وزيٹنگ کارڈ پيش کيا۔ يہ کارڈ غالبغالبًاًا کيپٹن فياض ہی کا تها! رحمان صاحب نے سر ہلا کر آنے والے کے داخلے کی اجازت دی! چپڑاسی پهر سے باہر چلاگيا! کيپٹن فياض کے اندر داخل
!ہوتے ہی وہ آدمی تهيلا لہرے باہر نکل گيا
بيٹه جاؤ! رحمان صاحب نے فياض کی طرف ديکهے بغير کہا۔ وہ پائپ سلگارہے تهے! فياض کا چہرہ اترا ہوا
!تها! ايسا معلوم ہورہا تها جيسے وہ يہاں محض ڈانٹ پهنکار سننے کے لئے آيا ہو ہاں کيا قصہ ہے؟
کيا عرض کروں جناب! يہ معاملہ ابهی تک ميری سمجه ميں نہيں آيا۔ !ميں صرف واقعہ معلوم کرنا چاہتا ہوں
فياض نے ايک طويل سانس لے کر ہونٹوں پر زبان پهيری اور پهر بولا! آج روشن آباد ميں ايک لاش سڑک پر پائی گئی۔ روشن آباد پوليس اسٹيشن کا انچارج اس کی اطلاع ملتے ہی موقعہ واردات پر پہنچا ليکن لاش پر
!جهکا ہی تها کہ ايک زور دار دهماکہ ہوا اور پهر نہ وہاں لاش کا پتہ تها اور نہ انچارج کا
فياض نے خاموش ہوکر پهر ايک طويل سانس لی اور تهوڑے توقف کے بعد بولا۔ ليکن تقريبتقريبًاًا سوگز کے گهيرے
!ميں لاتعداد گوشت کے تکڑے تکڑے بکهرے ہوئے نظر آرہے تهے
!بم! رحمان صاحب نے اس کی آنکهوں ميں ديکهتے ہوئے ہوئے پوچها
خدا بہتر جانتا ہے۔ يقين کے ساته نہيں کہا جاسکتا! کيونکہ ابهی تک کوئی ايسی شہادت نہيں ملی جس سے يہ ثابت ہوسکے کہ انچارج پر بم پهينکا گيا تها! ايسے نشانات بهی نہيں ملے کہ بم کے متعلق سوچا جاسکے۔ ويسے دهماکہ تو دور دور تک سنا گيا تها۔ پهر آخر اسے کيا کہو گے؟
!کيا عرض کيا جائے جناب کچه سمجه ميں نہيں آتا
!لاش کی شناخت ہوسکی تهی
!نہيں جناب اس کی تو نوبت ہی نہيں آنے پائی
!سنا ہے لاش بالکل برہنہ تهی
!جی ہاں! بالکل برہنہ
!زخم کے نشانات
نہيں جناب! جن لوگوں نے لاش ديکه کر تهانے ميں اطلاع پہنچائی تهی ان کا بيان ہے کہ نہ تو انہوں نے لاش
!کے آس پاس کہيں خون کے دهبے ديکهے تهے اور نہ مرنے الے ہی کے جسم پر کہيں کوئی زخم تها
!فياض
!جناب والا
!کيا انہوں نے يہ بهی کہا تها کہ لاش الٹ پلٹ کر ديکهی گئی تهی
!جی نہيں
پهر تم کيسے کہہ سکتے ہو کہ لاش پر زخم نہيں تهے۔
ميں عرض کيا نا کہ يہ ان لوگوں کا بيان ہے جس کی تصديق نہيں ہوسکی تهی! انچارج کچه بتانے کے لئے
!زندہ ہی نہيں بچا
!مرنے والا کوئی غير ملکی تو نہيں تها
!ميری دانست ميں تو وہ ايشياء ہی کے کسی ملک سے تعلق رکهتا تها ورنہ اس کے کپڑےکيوں اتار ليے جاتے
!ميں نہيں سمجها
!غالباً اس کی قوميت ہی چهپانے کے لئے اس کا لباس اتار ليا گيا تها
ہاں يہ چيز کسی حد تک ممکن ہے! رحمان صاحب نے کچه سوچتے ہوئے کہا! ليکن کيا آس پاس کے کسی
!آدمی نے مرنے والے کو پہچانا نہيں تها
!جی نہيں! ابهی تک ايسی کوئی اطلاع نہيں مل سکی
!پهر اب تم کيا کرو گے
!جب تک معاملات کی نوعيت سمجهنے نہ آئے
معاملات کی نوعيت سمجهنے کيلئے تم اسی نالائق کے پاس دوڑو گے! غالباً اشارہ عمران کی طرف تها۔
!ضروری نہيں جناب! پهر اگر دوڑنا ہی پڑا تو ظاہر ہے کام نکلنے سے مطلب
بکواس ہے! اسی طرح سارے کيس سيکرٹ سروس والوں کے پاس پہنچ جاتے ہيں! اگر يہی حال رہا تو پهر
اپنے محکمے کا وجود ہی عضو معطل ہوکر رہ جائے گا! ميں نہيں سمجه سکتا کہ محکمہ خارجہ نے داخلی
امور ميں کيوں ! دخل اندازی شروع کردی ہے
!ميں نہيں سمجها
کچه نہيں! رحمان صاحب ٹال گئے! وہ اس نئے محکمے کے متعلق تفصيل ميں نہيں جانا چاہتے تهے جس کا
!چيف آفيسر ايکسٹو تها
فياض صرف اتنا ہی جانتا تها کہ محکمہ خارجہ کی سيکرٹ سروس کے کچه ممبر دارالحکومت ميں بهی رہتے ہيں! اسے نہ تو ان کے اختيارات کا علم تها اور نہ ہی معلوم تها کہ ان کا طريق کار کيا ہے! اور يہ بات بهی پہلی بار اس کے علم ميں آئی تهی کہ عمران کو درميان ميں لانے سے کيس سيکرٹ سروس والوں کے پاس پہنچ جاتے ہيں! اسے اس اطلاع پر حيرت ہوئی تهی۔ ليکن جب اس نے محسوس کيا کہ رحمان صاحب اس مسئلے پر وضاحت کے ساته گفتگو کرنے پر تيار نہيں تو وہ بهی خاموش ہوگيا۔ ہوسکتا ہے کہ مقتول روشن آباد
!کا باشندہ ہو اگر کوشش کی جائے تو معلوم ہوسکتا ہے
!جی ہاں، ميں کوشش کررہا ہوں! ليکن ابهی تک کوئی اميد افزا صورت نہيں نظر آتی
!اس واقعہ کے کس پہلو پر تم زيادہ زور دے رہے ہو
دهماکے پر جناب! يہ ايک غير معمولی چيز تهی! ايسے واقعات تو کبهی افواہافواہًاًا بهی سننے ميں نہيں آئے! پهر
!اس دهماکے کا مقصد اس کے علاوہ اور کيا ہوسکتا تها کہ لاش کی شناخت نہ ہوسکے
!ليکن وہ دهماکہ پہلے بهی تو ہوسکتا تها! رحمان صاحب نے کہا
!کيا يہ ضروری تها کہ لاش اسی وقت ناقابناقاب ِلِل شناخت بنائی جاتی جب پوليس وہاں پہنچ جاتی
اس سے پہلے ايسا کيوں نہ ہوا! اگر مقصد يہ تها کہ اس طرح پوليس کو دهشت زدہ کيا جائے تو پهر اس کا
!مقصد بهی تلاش کرنا پڑے گا
!دهماکے کے متعلق ديکهنے والوں کا بيان ہے کہ وہ لاش کے پهٹنے ہی کی پناہ پر ہوا تها
قريب وجوار سے اگر بم پهينکا گيا ہوتا تو کچه اور لوگوں کا بهی زخمی ہونا ضروری تها! کيونکہ لاش کے گرد کافی بهيڑ تهی! مگر صرف انچارج ہی کے چيتهڑے اڑگئے جو لاش پر جهکا ہوا تها، بقيہ لوگوں کے
!جسموں سے گوشت کے لوتهڑے ہی ٹکرائے تهے
!پہلی بات تو يہ کہ لاش برہنہ تهی! رحمان صاحب نے کچه سوچتے ہوئے کہا
تمہارا کيا خيال ہے کہ مرنے والے کی قوميت اور وطنيت چهپنانے کے لئے اسے برہنہ کرديا گيا تها! پهر تمہاری دانست ميں وہ دهماکہ اس لئے تها کہ لاش ہی قابل شناخت نہ رہ جائے! يہ دونوں نظريات يک جا نہيں
!ہوسکتے ان ميں سے ايک کو لامحالہ رد کرنا پڑے گا
لاش بهی اسی وقت ناقابناقاب ِلِل شناخت بنائی جاسکتی تهی جب مرنے والے کی قوميت چهپانے کے لئے اسے برہنہ کيا گيا تها! يہ بات سمجه ميں آنے والی نہيں ہے کہ کچه دير لاش کی نمائش کرنے کے بعد اسے ناقابناقاب ِلِل شناخت
!کيوں بناگيا
جی ہاں يہ ايک بہت الجهاؤ ہے! حقيقت يہ ہے جناب کہ ابهی ميں کوئی نظريہ قائم ہی نہيں کرسکا ہوں! فون کی
!گهنٹی بجی رحمان صاحب نے ريسيور اٹهاليا! پهر فياض سے بولے تمہاری کال ہے
فياض نے ريسيور ان سے ليا چند لحمے دوسری طرف سے بولنے والے کی طرف کان لگائے رہا پهر ريسيور
!رکهتا ہوا بولا۔ ايک آدمی ميرے آفس ميں لايا گيا ہے جس نے مقتول کو پهچلی شام ديکها تها
!رحمان صاحب سر کو خفيف سی جنبش دے کر بولے! مجهے حالات سے باخبر رکهنا
!بہت بہتر جناب
جاسکتے ہو! رحمان صاحب نے کہا اور پائپ دانتوں ميں دبائے کاغذات کی طرف متوجہ ہوگئے۔ فياض اٹه گيا۔