(Last Updated On: )
آئی چٹھی آئی چٹھی
کتنی خوشیاں لائی چٹھی
ماں نے مجھ کو پیار لکھا ہے
خوشیوں کا سنسار لکھا ہے
دادی مجھ کو مس کرتی ہے
میری فوٹو کِس کرتی ہے
پڑھنے میں جی جان لگاؤں
کھیلوں کے رنگ خوب جماؤں
بورڈنگ سے میں گھر جاؤں گا
باتوں سے پھر دل بہلاؤں گا
چٹھی کے بھی رنگ ہیں کتنے
دل جڑنے کے ڈھنگ ہیں کتنے