اے محبت تجھے پانے کی کوئی راہ نہیں
تو، تو اس کو ملتی ہے جس کو تیری پرواہ نہیں
ساری ڈائری میں صرف ایک ہی شخص کی باتیں تھیں اس کی آنکھوں سے پھر ڈھیر سارے آ نسو بہ نکلے تھے ڈائری سے ایک فولڈ ہوا پیپر ملا اس نے اسے کھولا۔۔۔
“میری پیاری دوست زمرہ خدا تمہیں ہمیشہ سلامت رکھے یہ خط تم تک تب ہی پہنچے گا جب میں اس دنیا میں نہ رہوں گی اگر زندہ رہی تو پھر تو روبرو ہی ملاقات ہو جائے گی۔ پتہ نہیں مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے جیسے اب اللہ میری دعا قبول کر لیں گے مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اتنی ہی زندگی لکھوا کے لا ئی ہوں مجھے نہیں پتہ میں کتنی گنہگار ہوں لیکن خدا گواہ ہے میں اپنی ساری زندگی گناہوں سے بچنے کی پوری کوشش کرتے گزاری ہے لیکن گناہوں سے بچتے بچتے بھی یہ عظیم گناہ سرزد ہو گیا ہے تم نے ٹھیک ہی کہا تھا اللہ نے تو قرآن پاک میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ نا محرم سے محبت جائز ہے اللہ نے تو نا محرم سے بات کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ لیکن زمرہ یہ بھی تو دیکھو نہ کہ اللہ نے تو کو ایجوکیشن میں پڑھنے سے بھی منع فرمایا ہے لیکن یہ گناہ تو کسی کو نظر نہیں آئے گا نا۔
دو سال میرے دل میں نا محرم کی محبت رہی اور حد یہ کہ میں سجدوں میں جا جا کے رو رو کے دعائیں مانگی ہیں اور تمہیں پتہ جب تک میں زندہ رہنا تھا میں ایسا ہی کرنا تھا اس کی محبت دن گزرنے کے ساتھ بڑھتی ہی جانی تھی سو اس لیے میں اللہ سے کہا کہ وہ مجھے مزید گناہ کرنے سے بچا لیں اور اب مجھے قوی یقین ہے کہ اللہ کسی بھی طرح مجھے مزید گناہ کرنے سے بچا لیں گے۔ جب میں اس دنیا میں نہ رہوں گی تو کیا پتہ پھر ہی میں اسے کبھی یاد آ جاؤں۔ اس نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا زمرہ؟؟ کیا وہ واقعی پتھر دل ہے؟؟؟ کیا اس پہ جذبے اثر نہیں کرتے؟؟؟؟ وہ نکاح سے پہلے کی محبت پہ یقین نہیں رکھتا چلو وہ جیسا بھی ہے اس سے یہ گناہ تو سرزد نہیں ہو گا نا؟ اور مجھے پتہ میں اسے کبھی یاد نہیں آؤں گی زمرہ میں اسے کہا تھا میں مر جاؤں گی تو اس نے کہا تھا مجھے پروا نہیں۔۔۔ کیا اسے سچ میں پروا نہیں ہو گی؟؟؟ کوئی اشرف المخلوقات ہو کے اتنا ظالم کیسے ہو سکتا ہے؟؟؟ میں پورا ہفتہ اللہ سے معافی مانگی ہے اور آج مجھے سکون ملا ہے ایسا لگ رہا ہے اللہ نے مجھے معاف کر دیا ہے نماز جمعہ کا وقت ہو گیا ہے تم ہمیشہ اپنا ڈھیر سا را خیال رکھنا۔۔۔ تمہاری دوست عدن حاشر”
وہ پھوٹ پھوٹ کے رو دی۔
٭٭
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...