عورت بہن کے روپ میں ہوتو بھائیوں کامان ہوتی ہیں بیٹی کے روپ میں ہوتو والد کا فخر ہوتی ہیں اور اگر بیوی کے روپ میں ہوتو شوہر کی فرمانبردار ہوتی ہے اور اگرماں کے روپ میں ہوتو اولاد کیلئے اپنی جان تک قربان کرنے کو تیار ہوتی ہے۔عورت کا ہر روپ ہی نرالا ہے اور بے مثال ہے۔ ہمارے نبی پاک(صلی علیہ واٰلہ وسلم)کی بھی بیٹیاں تھیں انبیاء کرام علیہم السلام کی بھی بیٹیاں تھیں یعقوب بن بختان (رحمہ اللہ) کہتے ہیں۔
میری سات بیٹیاں ہوئیں۔جب بھی بیٹی کی ولادت ہوتی میں امام احمد کے پاس جاتا،تو وہ تسلی دیتے کہ انبیاء کرام علیہم السلام بھی بیٹیوں والے تھے۔یہ جملہ سن کرمیراغم دورہوجاتا۔ (تحفتہ المودود:26/1)
وہ انسان جس نے اپنی ہی معصوم بیٹی کو قتل کر دیا،کیا وہ انسان تھا؟اسے انسان نہیں درندہ کہنا چاہیے۔ وہ انسان کہلانے کے لائق ہی نہیں۔اس کادل نہیں کانپا ہوگا؟اسکا ہاتھ نہیں لرزاں ہوگا؟کیا اسے نہیں پتاتھاکہ میرے نبی پاک(صلی اللہ علیہ وسلم)کو بیٹیاں کتنی پسند تھیں۔خوش نصیب ہوتا ہے وہ شخص جس کے ہاں پہلی اولاد بیٹی ہو۔پھر کیسے اس شخص نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی ہی اولاد کواتنی بیدردی سے ماردیا۔
اللہ پاک عذاب کیوں نہ لائے اس دنیا پر
جہاں جہالت کا دور زور پر ہے۔
اللہ پاک نے بڑی قدر دی ہے بیٹیوں کی۔یہ بیٹیاں ہی بوڑھے والدین کا سایہ بنتی ہیں۔یہ بیٹیاں ہی روتی ہیں جب والدین اس دنیاسے چلے جاتے ہیں۔کوئی خوش نصیب ہی ہوتا ہوگاجسکابیٹا اپنی والد کی پرواہ کریں اسکی عزت کرئے نہیں تو میں نے بوڑھے والد کو سڑکوں پر ریڑی لگاتے دیکھا ہے۔ خدارا بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتی بیٹیاں تو خدا کی رحمت ہوتی ہیں۔ان بیٹیوں کی قدر کرو۔یہ نہ ہو روز قیامت تمہارا گریبان تمہاری بیٹی کے ہاتھ میں ہو اور وہ پوچھے،بتائیں میرا قصور تھامجھے کیوں ماراگیا۔تو کیا جواب ہوگا؟؟؟؟؟
ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا۔
بیٹیوں کو ناپسند نہ کیا کرو،یہ تو بڑی محبت کرنے والی اور بہت ہی قدر کے لائق ہوتی ہیں۔
(السلسلۃ الصحیحیہ:3206)
بیٹیاں ہوتی ہیں گھرکی رونق
جس گھر میں بیٹی نہ ہو
وہ گھر ویران ہوتا ہے۔۔۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...