اٹلی کے جنوب میں واقع سب سے بڑا جزیرہ سسلی کے نام سے مشہور ہے ۔ سسلی کے چاروں طرف بحیرہ روم ہے ۔ نوے میل کے دائرے میں پھیلا ہوا اٹینا (ENTA)سسلی کے مشرقی ساحل پر واقع ہے ۔ یہ آتش فشاں پہاڑی ہے ۔ جو تھوڑے تھوڑے عرصے بعد گزشتہ تین ہزار برس سے لاوا گل رہی ہے جس سے اس علاقے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں ۔ اب تک 175زلزلے آچکے ہیں جن میں بہت سے لو گ مارے گئے اور ہزاروں عمارتیں تباہ ہو گئیں ۔ 1169ء میں اٹینا کی آتش فشانی سے پندرہ ہزار لوگ مارے گئے اور اس کے قریب واقع کٹا نیا کا پورا شہر تباہ ہو گیا۔
1669ء میں بہت خو فناک زلزلہ آیا جس میں بیس ہزار افراد مارے گئے ۔ اسی طرح 1928 میں بھی یہا ں شدید زلزلہ آیا ۔ اٹینا کی تباہ کن آتش فشانی کے باوجود لوگ اس پہاڑ کے مختلف حصوں میں آبا دہیں ۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اٹینا کی وادیوں میں طرح طرح کے پھل دار درخت اُگے ہو ئے ہیں جن میں موسم کے مطابق بڑے لذیز اور میٹھے پھل لگتے ہیں ۔ زیتون ، لیموں ، کھجور ، کیلا ، سنگترہ ، بادام اور انجیر یہاں کثرت سے پیدا ہوتے ہیں ۔
پھل دار درخت اٹینا کے نچلے حصے میں پائے جاتے ہیں ۔ درمیانی حصے میں جنگلات ہیں ۔ جن میں مختلف قسم کی لکڑی اور جڑی بو ٹیاں اگتی ہیں سب سے اوپر آتش فشاں کا دہانہ ہے ۔ جہاں سے زلزلے کے وقت لاوا نکلتاہے بار بار زلزلے آنے کی وجہ سے اس پہاڑ کے گرد اور ڈھلوانوں پر لاوے کی کئی کئی فٹ اونچی دیواریں بن گئی ہیں ۔ اٹینا سطح سمندر سے 10750فٹ بلند ہے ۔ دنیا بھر میں استعمال ہو نے والی گندھک کا زیادہ حصہ اسی پہاڑ اٹینا سے حاصل ہو تا ہے ۔
٭
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...