(Last Updated On: )
نظر کی کمزوری Asthenopia (استھی نوپیا)
وجوہات و تشخیص: اس مرض میں نظر کمزور ہو جاتی ہے۔ کثرت مطالعہ، دماغ اور پٹھوں کی کمزوری، دائمی نزلہ و زکام، بدہضمی، نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا، شوقیہ عینک لگانا وغیرہ وغیرہ اس کے اسباب ہیں۔
علاج: اصل سبب مرض کو تلاش کریں اور مکمل تشخیص ہونے کے بعد سبب مرض کو رفع کریں۔ دماغ کو طاقت پہنچانا۔ نظر کا صحیح امتحان کرائیں۔ اور نظر کو تیز کرنے والے نسخہ جات استعمال کریں۔ مجربات امراض چشم میں ملاحظہ فرمائیں۔