ارے باسم تم کہاں تھے آج دیر ہوگئی…
سب کو دیکھ کر باسم انکے قریب آکے بولا..
یار وجاہت ٹریفک اتنا جام تھا اور رات کو کافی دیر تک تیری بھابھی کو سوچ رہا تھا کہ کیسی ہوگئی…..
ہاہاہا وجاہت ہستے ہوئے مسڑ ہمارا لاسٹ ایر (last year) ہے اسلیئے ابھی صرف پڑھائی کو سوچئے….
او ہاں سفینہ کہاں ہے وجاہت تمہیں پتہ ہے؟؟؟؟
م مجھے کیا پتہ..باسم چپ کرکے بیٹھوں…
یار وجی مزاق کر رہا ہوں…
اور مزاق مزاق میں کہیں تیری جان نہ چلی جائے…
ارے یار تم دونوں کیا باتے کررہے ہو یار میں بھی موجود ہو..حسان نے باسم کو گھوسہ دکھایا….
اسلیئے تو آہستہ بول رہے ہے… باسم نے وجاہت کے ہاتھ پہ ہاتھ مارا…
اچھا اب میرے ساتھ یہ ہوگا..حسان نے منہ پھلا کر دیکھا….
اسلام و علیکم…
وعلیکم سلام سفینہ ابھی ہم تمہارے ہی بارے میں بات کررہے تھے…
اچھا برائی میں یا اچھائی….
ارے ارے برائی کوئی کرکے دیکھے غصہ آجاتا ہے….
ہمہمہمہم احسان تم کو آج بھوک نہیں لگی…وجاہت نے بات کاٹی..اور آج میری طرف سے ٹریٹ ہے مشا اور زینب کو بھی بلا لو لائبریری سے…
اوہو خیر تو ہے آج وجی کو کھانا کیسے یاد آگیا….
ہائے گائیز تم لوگوں کو پتہ ہے ہماری کلاس کی لڑکی لاریب نے لڑکے کے ساتھ نکاح کرلیا وہ بھی گھر سے بھاگ کے یار کیا محبت میں گھر والوں کے بغیر ایسا قدم اٹھانا صیح ہیں؟؟؟؟؟
سفینہ تم بتاؤ….
مشا میرے نزدیک یہ بہت غلط قدم ہے کیونکہ جو ماں باپ کی محبت کو اہمیت نہ دے وہ کسی سے بھی سچی محبت نہیں کرسکتا چاہے لڑکی ہو یا لڑکا…..
واہ واہ کیا نیک خیالات ہے میری بہن کہ….باسم نے سر پہ ہاتھ رکھا…
ایر جو لڑکا اپنے والدین سے اور خونی دشتوں سے محبت کرتا ہوگا وہ اپنی بیوی سے بھی بہت محبت کرے گا…..
سفینہ کتنی اچھی سوچ ہے تمہاری دیکھوں وجاہت تو سُم ہوگیا…
باسم کے بچے کسی دن ضایح ہو جاؤ گے میرے ہاتھوں…
اچھا سفینہ تمہیں کسی سے محبت ہوئی ہے یا کہیں انگیجڈ ہو؟؟؟؟؟
وجاہت نے دل پر ہاتھ رکھا اور کان سفینہ کی آواز پر لگا دیئے…
نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہیں….
کیوں اتنی پیاری ہو؟؟؟؟
میرے ماں باپ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اور بہت اعتبار بھی اسلیئے میں بہت احتیاط کرتی ہوں کہ میرے ماں باپ کا بھروسہ مجھ پر قائم دہے اور میں سمجھتی ہو محبت اپنے محرم سے کرنی چاہیئے اور نکاح کے بعد ہے ایک لڑکا آپ کا محرم بنتا ہے اور جس میں رب راضی نہ ہو وہ محبت پاک نہیں ہوتی…..
واہ واہ کیا بات ہے لڑکی کے خیالات چیک کر..باسم نے وجاہت کے کان میں کہا….
ہاں یار باسم یہی باتے تو دل ہارگئی….
ہاہا میرے مجنوں اب گھور گھور کے دیکھنا چھوڑ ورنہ سب کو پتہ لگ جائے گا کہ دال میں کچھ کالا ہے…..
ارے یار میں کہہ رہا تھا کھانے کی بات تو وہیں رہہ گئی…
ایک تو اسے کسی چیز سے مطلب نہیں ہیں کوئی مرے یا جیئے سے…وجاہت نے احسان کو گھوسہ دکھایا…
ایسے نہ کہوں وجی مجھے مطلب ہے مرنے جینے سے…
اچھا احسان بتا وہ کیسے؟؟؟؟؟
دیکھو اگر کوئی مرے گا تو بریانی ملے گی اور کوئی جیئے گا تو بھی شادی کی سالگرہ کی بریانی ملے گی کیو بھی….
ابے یار اس کی ٹانگ کھانے پر ہی ہوتی ہے چلو بھی کینٹین چلتے ہے چلو سب چلتے ہے…
پیچھے زینب اور سفینہ آہستہ آہستہ باتے کررہی تھی اور سفینہ سوچ رہی تھی کہ کیا بتاؤ کہ میں خواب میں جس لڑکے کو دیکھتی ہو وہ وجاہت سے کتنا ملتا ہے اللہ بہتر کرے گا سر کو جھکتے ہوئے سفینہ مسکرائی…..
گرہ لگائیں۔ کیا ہے عشق تو اعلان کیوں نہیں کرتے
وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 17/9/024 مصرع نمبر: 295 کیا ہے عشق تو اعلان کیوں...