(Last Updated On: )
اقوالِ حکیم دیوجانس کلبی
٭ عاقل وہ ہے جو لوگوں کے خوف کے بغیر محض بہ خوف خدا گناہ سے شرم رکھے اور عبادت خدا خواہش دل کے ساتھ کرے۔
٭ مجھ کو لوگ ’کلبی‘ یعنی ’کتوں والا‘ اس لیے کہا جاتا ہے کہ کلمۂ حق کو سختی کے ساتھ اہل وطن کے منہ پر کہتا ہوں اور جاہلوں پر آواز کستا ہوں۔
٭ ثواب افعال خیر سے حاصل کرنا چاہیے کہ تجھ کو اس کی اس قدر قدرت ہے۔
٭ جن لوگوں کے دسترس اور اسباب مہیا ہوں ان کو جب بھوک لگے ، کھا پی لیں اور جن لوگوں کو یہ حاصل نہیں ان کو جس وقت مل جائے۔
٭ جب کوئی کتا اپنے مالک کو چھوڑ کر تیرے پیچھے چلا آئے تو بھاری پتھروں کے ساتھ اس کو لوٹا دے کہ کسی روز یہ تجھے بھی چھوڑ کر دوسروں کے پیچھے روانہ ہو جائے گا۔