(Last Updated On: )
س:- ’’ساٹھ خاندان‘‘ کی اصطلاح کہاں سے نکلی؟
ج:- میرے علم کے مطابق اس اصطلاح نے عوام کی توجہ پہلی بار ایک بہت اچھے صحافی فرڈینڈ لنڈبرگ کی کتاب کے ذریعے حاصل کی-
چار پانچ سال قبل مسٹر لینڈبرگ نے امریکی صنعت اوربنکوں وغیرہ کی ملکیت بارے ایک تحقیق کی- اس گہری تحقیق کے بعد اس نے ثبوت کے ساتھ ایک کتاب بعنوان امریکہ کہ ساٹھ خاندان(Americans Sixty Families) لکھی – اس کتاب میں اس نے اعداد وشمار کے ساتھ ثابت کیا کہ امریکی صنعت ‘ بنکوں اورایسے دیگر ادارے ملک کی حقیقی اقتصادی دولت اوراقتداررکھتے ہیں- ان کی ملکیت ان ساٹھ خاندانوں کے پاس ہے جن کی فہرست اس نے پیش کی-مسٹر لینڈبرگ کی تصنیف کی کبھی کوئی سنجیدہ تردید سامنے نہیں آئی- مجھے یاد ہے موجودہ حکومت کے ایک موقرنمائندے سیکرٹری اکس نے کسی سیاسی بحث میں حصہ لیتے ہوئے ریڈیو پراس کتاب کاحوالہ دیا-
س:- جب آپ پارٹی لٹریچر میں ساٹھ خاندان کاحوالہ دیتے ہیں تو کیاان سے مراد مخصوص ساٹھ خاندان نہیں؟
ج:- میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ کوئی حتمی تشریح ہے- یہ حقیقی صورت حال کا ایک تخمینہ ہے- ہم بات کو یہیں تک محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ ’’ساٹھ خاندان‘‘ کی اصطلاح اعداد وشمار کے لحاظ سے بتاتی ہے کہ اس ملک میں کیاہورہاہے- جب مزدور محنت کررہے تھے اورکسان ہل چلارہے تھے‘ ساٹھ خاندان ملک پرقبضہ کررہے تھے- یہ اعداد وشمار ہمارے ایجی ٹیشن کے لئے بہت منقش ہے- بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ دولت کے ارتکاز کے حوالے سے اس ملک میں کیاہورہاہے-
س:- اگرآپ برا نہ مانیں تو میں ایک دو سوال سامراجی سرمایہ دار حکومت کے نظریئے کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں- آپ نے کہا امریکہ کی موجودہ حکومت سرمایہ دارانہ بھی ہے اورسامراجی بھی؟
ج:- جی ہاں
س:- تو کیاآپ سمجھتے ہیں کہ حکومت سرمایہ داروں کی آلہ ہے؟
ج:- یہ سرمایہ داروں کی نمائندہ ہے
س:- توگویا سرمایہ داروں کو دبانے کے لئے اگر سرمایہ داروں نے مزاحمت کی‘ آپ حکومت کو بھی دبائیں گے؟
ج:- ہم حکومت تبدیل کریں گے-