معروف محقق ، نقاد، مستند افسانہ نگار ، میڈیا کور آرڈینیٹر حمید قیصر (اسلام آباد )
جناب امین جالندھری عصر حاضر کے افسانہ نگاروں میں یوں منفرد ہیں کہ سرِ راہ چلتے چلتے پائوں سے الجھ جانے والی ڈور کا سرا پکڑ کرکہیں چل پڑتے ہیں۔ اور منزل پر پہنچتے پہنچتے کہانی بن جاتی ہے۔ یہ سب کرنے کیلئے جس فنی ریاضت کی ضرورت ہوتی ہے وہ انہیں پیدائشی طور پر حاصل ہے۔ وہ ایک صاحب مطالعہ اور با صلاحیت لکھاری ہیں۔ ان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں جہاں پر سائل کی پٹاری میں کئی کئی کہانیاں اور افسانے ہیں۔ وہ نہ صرف سائلین کو توجہ سے سنتے ہیں بلکہ بات کو ہضم بھی کر لیتے ہیں۔ نتیجتاً کہانیاں اور افسانے شہد کی مانند خوش ذائقہ ہو کر ہمارے سامنے آتے ہیں۔
جناب امین جالندھری کا اسلوب سادہ اور رواں ہے۔ قاری تجسس کی ڈور سے بندھ کر منزل کی اور چلتا چلا جاتا ہے۔ یہی جالندھری صاحب کے افسانوں کی خوبی ہے ۔ ان کے اس دوسرے افسانوی مجموعہ کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا اصل تخلیقی میدان افسانہ ہی ہے۔ یقین کیا جانا چاہئے کہ جناب امین جالندھری افسانے کے ساتھ ساتھ کسی بڑے موضوع پر ناول بھی لکھ کر سامنے لے آئیں گے ۔ میں ان کی مزید کامرانیوں کیلئے دعا گو ہوں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
معروف ادیبہ عذرا اصغر کی شخصیت و فن پر مشہور ادباء کے تجزیے ، تبصرے اور رائے
لفظوں کا کھلیان
(مرتب: اشرف سلیم ) شائع ہو گیا ہے۔
منگوانے کا پتہ: دستاویز مطبوعات ۔ آفس نمبر6بلاک7سیکنڈ فلور میاں چیمبر3ٹیمپل روڈ، لاہور
فون نمبر:0333-4344716 – 0092-423-6280034