(Last Updated On: )
نتیجہ فکر۔معتبر محقق، ناقد، ادیب ، شاعر، مبصر۔ استاد ریاض ندیم نیازی (سبی )بلوچستان
اچھے ادیب اور بڑے انسان ہیں امین
اردو ادب میں آج بھی ذیشان ہیں امین
یوں تو لکھاری اور بھی مشہور ہیں مگر
اپنی نگارشات میں سلطان ہیں امین
ان کی جہات آتی نہیں ہیں شمار میں
کچھ ایسے خاص بندئہ رحمن ہیں امین
کہتے ہیں کس کو جھوٹ؟ تو دھوکا ہی ہے کیا؟
ایسی ہر ایک بات سے انجان ہیں امین
کرتے ہیں ان کی غیر بھی تعریف بر ملا
اپنوں کے واسطے تو دل و جان ہیں امین
دنیا میں ان کے جیسے بہت کم ملیں گے لوگ
سچ کو پرکھنے کے لیے میزان ہیں امین
افسانہ لکھ رہے ہیں تواتر سے روز و شب
افسانہ لکھنے والوں کا تو مان ہیں امین
ہے “حرف حرف روشنی” ان کی کتابِ نثر
تخلیق بے مثال کی اک شان ہیں امین
اب اور کیا ندیم لکھے ان کی شان میں
یاروں کی آن بان ہیں پہچان ہیں امین