اندھا پن Amaurosis (ایماروسس)
تعریف: اس مرض میں اچانک یا آہستہ آہستہ بینائی زائل ہو جاتی ہے۔
وجوہات: عصب بصارت کی خرابی یعنی سدّہ پڑ جانا، شدید بخار ملیریا و محرقہ، شدید قے کا آنا، آنکھوں میں پانی اتر آنا، سر پر چوٹ لگنا، دماغ اور نخاع میں ورم ہونا، پھوڑا، رسولی، آتشک خناق، دماغی جریان خون، رطوبت کا جمع ہونا، شدید درد سر، اعصابی کمزوری، دوران سر، عورتوں میں بندش حیض، شراب نوشی، تمباکو لفاح اور سیسہ کی زہر سے بھی اندھا پن ہو جاتا ہے۔
علاج: اصل سبب مرض کو معلوم کر کے رفع کریں۔
اگر عصب مجوف میں سدہ پڑ گیا ہو تو اس کو رفع کرنے کی کوشش کریں۔ جس کے لیے پوٹاسیم آئیوڈائڈ، سوڈیم آئیوڈائیڈ، ایمونیم آئیوڈائیڈ وغیرہ کے مرکبات مفید ہیں۔
اگر موتیا کی وجہ سے ہو تو اس کا اپریشن کرانا ہی صحیح علاج ہے۔ اگر اعصابی کمزوری ہو تو مرکبات فولاد، کچلہ، کونین وغیرہ مفید ہیں۔
اگر بندش حیض کی خرابی ہو تو اس کی رفع کریں۔
اس مرض سے بہت کم مریض شفایاب ہوتے ہیں۔ اس لیے عام میڈیکل پریکٹیشنز کو ایسے مریضوں کو صحیح مشورہ دینا چاہیے کہ وہ کسی قابل آئی سرجن Eye Srgan ماہر امراض چشم کو صحیح تشخیص کرا کر علاج کرائیں۔
ہمارے دوست ڈاکٹر عبدالغنی صاحب دین پوری کو یہ مرض ملیریا بخار کے بعد ہوئی تھی۔ پاکستان کے تمام آئی سرجنوں کے علاج کے باوجود بھی صحت یاب نہیں ہو سکتے۔
اس لیے عام میڈیکل پریکٹشز کو مریض کو صحیح مشورہ دینا چاہیے۔