نذرِ امین جالندھری
ماہر عروض، معروف استاد شاعر، ادیب، مبصر۔ شاداب صدیقی ۔ کراچی
محو ہو کر شوق سے دو حرف افسانے پڑھے
کیا بتائوں کس قدر پڑھ کر مجھے اچھے لگے
عام فہم سادہ زبان میں اس لئے لکھے گئے
تانکہ ہر بات قاری کی سمجھ میں آسکے
اور پھر اپنی زبان سے صاحبو سب سے کہے
لکھنے والے نے سبق آموز افسانے لکھے
جس کی بابت ہی انہیں شہرت ملی
اس لئے خوش ہیں امین جالندھری
یہ کہاوت بڑی پرانی ہے
ہر نفس کی الگ کہانی ہے
بات سچ ہے یہ ہم نے مانی ہے
کتاب جو حرف حرف کہانی ہے
اس میں راحت کی گل فشانی ہے
اور کہیں غم کی ترجمانی ہے
لائق تحسین ہے کتاب ان کی
جس کے خالق ہیں امین جالندھری
پیار کا جہان ہیں آدمی مہان ہیں
جان و دل سے دوستوں پہ خوب مہربان ہیں
قدر دانِ علم ہیں صاحب زبان ہیں
حرف حرف روشنی کے گویا شمعدان ہیں
محفلوں کی شان ہیں رابطوں کی جان ہیں
امن کے سفیر ہیں حق کے ترجمان ہیں
کام میں ہی گزری ہے ان کی ساری زندگی
ہیں بہت مقبول لوگوں میں امین جالندھری