(Last Updated On: )
حفیظ انجم(کریم نگر)
خود کو تو اندر سے ٹٹول، اللہ بول
ظاہر باطن میں ہے جھول، اللہ بول
کانوں میں تو مصری گھول،اللہ بول
میں ڈولوں اور تو بھی ڈول،اللہ بول
من کی اپنی کھڑکی کھول ،اللہ بول
جب منہ کھولے شبھ شبھ بول ،اللہ بول
کب تک آخر ڈانوا ڈول،اللہ بول
کب تک تیرا ٹالم ٹول، ،اللہ بول
کیسی دنیا کیسا خول،اللہ بول
باتیں کرنا سیکھ اَن مول،اللہ بول
اور بھی بگڑے گا ماحول ،اللہ بول
پہلے بھیج اس پر لاحول ،اللہ بول
ہاتھ میں لے کر تو کشکول ،اللہ بول
پِیٹ تو رب کے نام کا ڈھول ،اللہ بول
مفت ہوا بھی،پانی بھی وہ دیتا ہے
کیا دے گا تو ان کا مول ،اللہ بول
بستر باندھ کے رکھ لے انجمؔ اچھا ہے
کس کو پتہ کب ہوگا گول ،اللہ بول