(Last Updated On: )
سارے سچے شعر تمہارے
اپنا حسن گنوا بیٹھے ہیں
یا پھر اپنے دل کی بات بتانے کے
معصوم بہانے بھول گئے ہو
کیونکہ میں یہ دیکھ رہی ہوں
کئی دنوں کے بعد بھی جب تم آتے ہو
نہ مجھ کو شعر سناتے ہو
نہ سننے کو ہی کہتے ہو
آتے ہو اورسامنے بیٹھے
بس مجھ کو چپ چاپ ہی تکتے رہتے ہو!