یہ آواز۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارمان کھڑا ہو چکا تھا
۔۔۔۔۔۔۔
تمہاری ہمت کیسے ہوئی ؟
آواز رومیسہ کی تھی
اور کچن سے آرہی تھی
نرگس بیگم نماز پڑھ کے کمرے سے نکلی ہی تھیں
جب انکو رومیسہ کی آواز آئی
احسن ٹینا بھی کچن کی طرف بھاگے
۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا رومی بیٹا
اس غلیظ انسان سے پوچھیں مما وہ بوبی کی طرف اشارہ کر کے کہہ رہی
ارمان نزیر صاحب کے ساتھ ہی کھڑا تھا
ہوا کیا ہے بیٹا ؟
نرگس بیگم نے آگے بڑھ کے پوچھا رومیسہ کی آنکھیں
آنسوؤں سے بھر گئیں تھیں
اس سے پوچھیں اس نے مجھے کہاں ٹچ کیا ہے؟
وہ بوبی کی طرف اشارہ کر کے بول رہی تھی
جو اپنے دونوں گالوں پر ہاتھ رکھ کے کھڑا تھا
۔۔۔۔۔۔
بات سب کی سمجھ میں آگئی تھی کہ بوبی نے بدتمیزی کی ہے
تارا اور فرحین بھی کچن میں پہنچ چکیں تھیں
بوبی نے جیسے ہی فرحین کو دیکھا بولا
مما یہ جھوٹ بول رہی ہے اس نے مجھے
پکنک پر بولا کہ میں جب اکیلی ہوں تو میرے پاس آنا
اور اب بھی اس نے مجھے اشارہ دیا تھا کچن میں آنے کا
جھوٹ بکواس کررہے ہو تم رومیسہ چلائی
۔۔۔۔۔۔
جھوٹے آدمی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھوٹی ہوگی تم میرا بیٹا ایسا نہیں ہے فرحین نے جھٹ سے بولا
آپکا بیٹا ایسا ہے کہ اپنے ہی بھائی کی بیوی پر گندی نظر رکھتا ہے وہ
غلیظ شیطان۔۔۔۔۔
ارمان خاموش کھڑا تھا وہ شاکڈ تھا یہ ہوا کیا
فرحین بولیں بد کردار تم ہو اور الزام میرے بیٹے پر لگا رہی ہو
ایک ہفتہ ہوا ہے شادی کو اور اس کے لچھن دیکھو لڑکوں کو اشارے کرتی ہے
اور الزام دوسروں پر لگاتی ہے
بسسسسسسسسس
ارمان چلایا۔۔۔۔۔۔۔
بہت ہوگیا
بدکردار کون ہے یہ میں اچھے سے جانتا ہوں
بہتر ہے آپ خاموش ہوجائیں پھوپھو
۔۔۔۔۔۔۔
تم کل کی آئی ہوئی لڑکی کو ہمارے اوپر فوقیت دے رہے ہو ارمان؟ فرحین رومیسہ کو دیکھتے ہوئے بولیں
یہ لڑکی نہیں ہے میری بیوی ہے پھوپھو
۔۔۔۔۔۔
بھائی اسی نے مجھے بلایا تھا میں سچ کہہ رہا ہوں بوبی ارمان کے پاس آکے بولا
چٹاخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارمان کا ہاتھ بوبی کے گال پر چھپ چکا تھا
ایک لفظ اور بولا تو تمہاری زبان کھینچ لونگا میں ارمان نے ہاتھوں کی مٹھییاں بند کرتے ہوئے بولا
بہتر ہے آپ تینوں یہاں سے چلیں جائیں ابھی کہ ابھی اس سے پہلے میری ہمت جواب دے جائے ارمان بے فرحین کے سامنے جا کے بولا
تم ایک بد کردار لڑکی کے لیے ہمیں گھر سے نکال رہے یو؟
تارا بولی
اب اگر تم نے یا کسی نے رومیسہ کے لیے کوئی غلط لفظ بولا تو میں یہ بھول جاؤں گا میرا تم سب سے کیا رشتہ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بد کردار ہوں نہ اور تم انتہائی پارسا ہو رومیسہ تارا کو دیکھ کے بولی
اور ہاں تمہارا ایک گفٹ میرے پاس ہے رکو زرا میں ابھی سب کو دیکھاتی ہوں
جاتے جاتے وہ اپنے سامنے سب کو دیکھا جاؤ
۔۔۔۔۔
رومیسہ روم سے انویلپ اور فون لے کے آئی تھی
اب سب کچن سے نکل کے ہال میں آچکے تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ دیکھیں ارمان یہ تارا نے ہمیں گفٹ دیا تھا
ہمارے ولیمے والے دن
وہ اینویلپ ارمان کو پکڑاتے ہوئے بولی
ارمان کھولیں دیکھیں تو کیا گفٹ ہے اس میں رومیسہ تارا کی طرف دیکھتے ہوئے ارمان سے کہہ رہی تھی
ارمان نے لفافہ کھولا تو اس میں ایک پیپر تھا
۔۔۔۔۔۔۔
ارمان نے پیپر پڑھ کے تارا کو دیکھ کے بولا یہ کیا بکواس ہے؟
وہ ایک ابارشن پیپر تھا جسس میں بچے کے فادر نیم میں ا رمان ہاشمی لکھا تھا اور پریگنینسی ویک 11 تھا
۔۔۔۔۔۔۔
اور ماں کا نام تھا تارا خان
۔۔۔۔۔۔۔
یہ سب کیا بکواس ہے ارمان نے تارا کو دیکھتے ہوئے پوچھا
میں بتاتی ہوں ارمان رومیسہ بولی
یہ سمجھتی تھی یہ جعلی پیپر دیکھ کے میں آگ بگولہ ہونگی اور اس گھر سے چلی جاؤں گی
مگر شاید یہ جانتی نہیں کہ میں خود گائناکالاجسٹ ہوں
اور ایک مزے کی بات بتاؤں تارا وہ تارا کے سامنے اسکی آنکھوں میں دیکھ کے بولی
جس ہاسپٹل کی تم نے یہ فیک رپورٹ بنوائی ہے میں اسی ہاسپٹل میں ڈاکٹر ہوں
ڈاکٹر ۔۔۔۔۔۔فرحین نے رومیسہ کو دیکھتے ہوئے بولا
جو حیرت سے آنکھیں پھاڑ کے رومیسہ کو گھور رہیں تھیں
اور اس جعلی رپورٹ بنوانے اور ہاسپٹل کا نام استعمال کرنے پر ہاسپٹل تم پر کیس کرسکتا ہے مس تاراا
اور تم نے ایک شریف انسان پر جھوٹا الزام لگایا ہے اس پر بھی تم پر کیس بن سکتا ہے
ارمان اور میں ہمارا فیزیکل ریلیشن تھا
یہ بات سنتے ہی رومیسہ کا ہاتھ تارا کے گال پر پڑھ چکا تھا
تارا نے اپنا ہاتھ اپنے گال پر رکھا ۔۔۔۔۔۔جب ہی فرحین نے رومیسہ کو تھپڑ مارنے کے لئے ہاتھ اٹھایا ہی تھا
جس کو ارمان نے پکڑ لیا
میری بیوی کو ایک انگلی بھی لگائی تو میں بھول جاؤں گا آپ میرے ڈیڈ کی بہن ہیں
اب تم پھوپھو کہنے کہ بجائےڈیڈ کی بہن پر آگئے
۔۔۔۔۔۔
باقی سب حیرت سے تماشہ دیکھ رہے تھے
۔۔۔۔۔۔
ایک منٹ ارمان دوسرا گفٹ نہیں دیکھیں گے؟
وہ اپنا فون ارمان کے ہاتھ میں دے کے بولی ریکارڈنگ لسٹ دیکھیں ارمان اور سب کو سنوائیں
۔۔۔۔۔۔
فرحین تارا اور بوبی کی آواز تھی جس میں صاف سنا جا،سکتا تھا وہ کہہ رہے ہیں ارمان کے سامنے رومیسہ کو بدکردار ثابت کر کے گھر سے نکلوائے گے
اور ارمان اتنا ٹوٹ جائے گا تب اسکو تارا سمبھالے گی اور
پھر یہاں ہمارا راج ہوگا
اتنی دولت ہے کہ بیٹھ کے کھائیں گے
ریکارڈنگ بند کرکے ارمان فرحین کو بولا میں 5 منٹ دیتا ہوں اس گھر سے نکل جائیں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔
ورنہ کیا فرحین آگے بڑھ کے بولیں
ورنہ میں پولس بلا لونگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم یہ بھول رہے ہو ارمان یہ میرے بھائی کا گھر ہے
آپ کے بھائی کا گھر تھا مگر اب یہ گھر رومیسہ کا ہے
میں حق مہر میں یہ گھر رومیسہ کے نام کر چکا ہوں
آپ لوگوں کے پاس 5 منٹ ہیں وہ کہتا ہوا
اپنے کمرے میں جا چکا تھا
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...