محمدِ کا معمورہ اعلیٰ دورا
الٰہ کا دُلارا
سہارا محمدؐ کا اعلٰی سہارا
الٰہ کا دُلارا
وہی ماحیِ درد و آلام والا
ہر اک گام والا
کہے دِل دُکھا، وہ ہے مالک ہمارا
الٰہ کا دُلارا
ملولوں کا والی رسولوں سے عالی
وہ مولی الموالی
وہ ہر دِل کی ڈھارس، وہ ہر کا اُسارا
الٰہ کا دُلارا
وہ ہر اک سے کامل وہ ہر اک سے عادل
مرادوں کا ساحل
اُسی رحم والے کا احساں ہے سارا
الٰہ کا دُلارا
وہ مہرِ سما ہے ، وہی آسرا ہے
دلوں کی صدا ہے
اِسی واسطے اُس کے آگے ہوں ہارا
الٰہ کا دُلارا
ہے ہر اک دہاں کی لساں کی صدا ہے
سدا ہے سدا ہے
محمدؐ ہمارا محمدؐ ہمارا
الٰہ کا دُلارا
وہ اکرام ، احکام ، الہام والا
وہ اِسلام والا
علوموں کا محور عمل کا ادارہ
الٰہ کا دُلارا
اُسی کا دوارے کا ہر کوئی سائلؔ
وہ راہِ وسائل
وہ اِک رحم والا اور عالم ہے سارا
الٰہ کا دُلارا
کہ سائلؔ کی ہر دم دعائے لساں ہے
رواں ہے دواں ہے
مری مدح کاری ہو حد کی دل آرا
الٰہ کا دُلارا