Blue Chai………………..نیلی چائے
یہ پھول آپ نے اکثر گھروں میں بطور سجاوٹی پلانٹ کے دیکھا ہوگا۔ اس کا اردو نام مجھے پتہ نہیں لیکن انگلش میں اس کو بٹر فلائ پی ( Butterfly Pea flower)
کہتے ہیں۔ اس کی بیل درو دیوار پر چھا جاتی ہے۔ بے شمار پھول لگتے ہیں۔ لیکن کیا آپکو علم ہے کہ اس کی چائے کتنے خوبصورت رنگ کی ہوتی ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟ اس کے خشک شدہ پھول باقاعدہ چائے کی طرح پیکٹس میں دستیاب ہیں۔
یہ بیل کراچی میں انتہائ کثرت کے ساتھ پائ جاتی ہے۔ پھول جھڑنے کے بعد اس میں پھلیاں بھی لگتی ہیں جن کے اندر مٹر جیسے بیج بھی ہوتے ہیں۔ شاید بہت ہی کم لوگ اس کے پھولوں کی چائے کے طبی فوائد سے واقف ہونگے۔ جبکہ جنوبی امریکہ ، تھائ لینڈ ویت نام وغئرہ میں اس کی چائے صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے۔ جیسا خوبصورت اس کا رنگ ہے ویسے ہی خوبصورت اس کے فوائد ہیں۔ اس کی بیل میں اس قدر گچھ کر پھول لگتے ہیں کہ پھول کے موسم میں ان کو توڑ کر سال بھر کے لئے اکٹھا کرسکتے ہیں۔ پھول سائے میں خشک کر کے کسی جار میں محفوظ رکھیں۔
چائے بنانے کا طریقہ:
پھول توڑ کر سائے میں خشک کرلیجئے۔ پھر بس دو چمچے خشک پھول ایک کپ یا گلاس پانی میں ڈال کر گھولئے۔ پانی کا رنگ جامنی مائل نیلا ہو جائے گا۔ چاہیں تو آپ رات بھر کے لئے بھی یہ پھول پانی میں بھگو کر فرج میں رکھ سکتے ہیں۔ صبح اس میں لیموں نچوڑ کر اور حسب پسند شہد یا چینی ملا کر نوش کیجئے۔دن بھر تھوڑا تھوڑا کر کے بھی پی سکتے ہیں۔لیموں نچوڑنے پر اس کا نیلا رنگ ہلکا جامنی ہوجاتا ہے۔
ذائقہ قدرے سوندھا اور گرین ٹی جیسا
یہ چائے گرین ٹی کی طرح بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ جلد کو وقت سے پہلے جھریاں پڑنے سے بچاتی ہے۔چینی کے استعمال سے تباہ ہونے والے جلدی خلیوں کی مرمت کرتی ہے۔
جلد کو تروتازہ اور چمکدار رکھتی ہے۔اندرونی سوزش اور دردوں کے لئے مفید ہے۔ آنکھوں کی بیماری کنجکٹوٹی میں بھی مفید ہے۔ دماغی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔ جسم کو طاقت دیتی ہے۔ کینسر کی کچھ اقسام میں بھی فائدہ مند ہے۔
Like green tea, Butterfly Pea Flower tea is full of potent antioxidants, and has even been studied for its ability to help protect the skin against premature aging (it fights against glycation, which is protein damage caused by an influx of sugar molecules).
There have been additional studies showing the tea’s ability to help fight against internal inflammation. Traditionally, the Butterfly Pea plant and tea made from it have been used to treat general pain, reduce inflammation, help with common eye issues like conjunctivitis, fight against certain types of cancers, induce brain health, and “increase vitality.”
U can use it with lemon.
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔