بلاک موڈیسں /جنوبی افریقہ ۔۔۔۔ BLOCK MODISON
پیدائش ؛1923
جونسبرگ میں پیدا ھوئے ۔ یہں تعلیم حاصل کی ۔ کچھ عرصہ "ڈرم" نامی جریدے میں کام کیا۔ کچھ ھی عرصے بعد جنوبی افریقہ سے فرار ھوگئے ۔ پھر لندن میں سکونت اختیار کی ۔ لندن میں انھوں نے لکھنے لکھانے کے علاوہ اسٹیج پر اداکاری کی اور ریڈیو پر براڈکاسڑر بھی رھے ۔ بلاک نےلندن میں ژان ژینے کے مشہور ڈرامے "دی بلیک" میں مرکزی کردار ادا کی۔ 1964 میں ان کی سوانح عمری
BLAME ME ON HISTORY
کے نام سے شائع ھوئی ۔بلاک نے جرمنی اور افریقہ کی تاریخ پر کام کیا ۔ اس حوالے سے ان کی کتاب ۔۔۔
"MAJI MAJI REBEL LION"
چھپی۔ ان کی کہانیاں اور مضامین کئی اھم جرائد مین شائع ھوئے۔
“تنہا"
بلاک موڈیس / جنوبی افریقہ
ترجمہ: احمد سھیل
خوف ناک تنہائی ھو جاتی ھے
تنہا
جیسے چلانا
اکیلے چیخنا
چیخینں خواب کی سڑک پر گر جاتی ہیں
نیلی چیخینں جسے کوئی نہیں سن سکتا
تم مجھے بلند آواز میں اور صاف سنتی ھو
بلند آواز
جیسے میں تمہارے لیے چیختی ھوں ۔
میں اپنے آپ سے بولتی ھوں ، جب میں لکھتی ھوں
چیختی اور چلاتی ھوں ، اپنے آپ سے ،
پھر اپنے آپ سے
چیختی اور چلاتی ھوں،
چیختی ھوئی دعا مانگتی ھوں
چلاتے ھوئے شور
معلوم ھے ، مجھے اس انداز سے کہنا ھے
ابھی تک دنیا کے اس پاس زندہ ھوں
یہ بھی ھوسکتا ھے
کہ صرف چیخو اور چلاؤ
کیا یہ موسیقار اور میرے درمیان خلیج ھے
براہ راست ؟
یا صحیح ھے لکھنے والا
تخلیق کرتا ھے
اندھیرے میں مباشرت
وہ ایک دوسرے پر شور مچاتے ہیں ؛
وہ مجھ پر شور مچاتے ہیں
تہنائی کا پیدائشی نقص ۔۔۔
یہ کالم فیس بُک کے اس پیج سے لیا گیا ہے۔