(Last Updated On: )
تاریخ ولادت : 26 دسمبر 1919
فن موسیقی میں تھے نوشاد علی فخر جہاں
ہر طرف بکھرے ہوٸے ہیں جن کی عظمت کے نشاں
ان کے نغموں سٕے عیاں ہے زندگی کا سوز و ساز
مٹ نہیں سکتے کبھی ان کے نقوش جاوداں
تاجدار فلمی دنیا تھے جو نوشاد و شکیل
اپنے فن پاروں سے ہیں وہ زیب تاریخ جہاں
ان کے نغموں کا نہیں ہے آج تک کوٸی جواب
ہیں یہ گلزار سخن کی اک بہار بے خزاں
ثبت ہیں تاریخ کے صفحات پر ان کے نقوش
کارناموں سے ہیں اپنے نازش ہندوستاں
اپنے فن کے ساتھ سمجھوتا نہ تھا منظور انھیں
اس لٸے کوٸی بھی فن پارہ نہیں ہے راٸیگاں
یہ چمکتے ہیں سپہر فن پہ مثل کہکشاں
رہتے ہیں فنکار اپنے فن سے برقی جاوداں