(Last Updated On: )
آج موسیقی کا ہے یومِ سیاہ
پُر کبھی ہوگا نہ ہرگز یہ خلا
فنِّ موسیقی کو جس پر ناز تھا
اس جہانِ رنگ و بو سے چل بسا
گوش بر آواز تھے اہلِ جہاں
کہتے تھے جو مرحبا صد مرحبا
آج اُن کے غم میں ہیں وہ سوگوار
کاش وہ ہم سے نہ ہوتے یوں جُدا
اُن کے فن کا دے انیں اجرِ عظیم
جنتالفردوس میں ان کو خدا
زیبِ تاریخِ جہاں ہے ان کا نام
تھے عظیمالمرتبت وہ خوشنوا
غمزدہ ہے خطۂ برِّصغیر
نغمۂ تارِ غزل ہے بےنوا
ان کا برقی ہی نہیں تھا قدرداں
ان کے تھے مداح سب شاہ و گدا