تاریخ وفات : ۴ مارچ ۲۰۱۱
مجھ سے ہوگئی کوئی غلطی کیا جانے انجانے میں
اتنی عجلت عزم نے کیوں کی ساتھ چھوڑ کر جانے میں
اُن کی ہے تصویر تصور آج بھی میرے پیشِ نظر
جانے کتنا وقت لگے اب ذہن سے اُس کے جانے میں
جس سے چمن کی رونق تھی گلچیں نے وہ گُل توڑ لیا
وقت لگے گا باغِ سخن میں تازہ پھول کھلانے میں
آج اسد نے یاد میں ان کی بزمِ سخن سجائی ہے
فرطِ رنج سے لطف نہیں ہے کوئی شعر سنانے میں
سب سے پہلے دیتے تھے میری کاوش پر دادِ سخن
تھے وہ میرے بہت معاون ذوقِ سلیم بڑھانے میں
اپنی غفلت پر ہوتا ہے مجھ کو گُھٹن کا اب احساس
’’ میں نے شاید دیر لگا دی خود سے باہر آنے میں ‘‘
گُنگ زباں ہے میری برقی ، ساتھ نہیں دیتے الفاظ
آنکھیں ہیں مصروف ابھی تک میری اشک بہانے میں
نوٹ : یہ فی البدیہہ تاثرات عزم بہزاد مرحوم کے انتقال کے دوسرے دن یعنی ۵ مارچ ۲۰۱۱ کو الف لٹریری فورم کے ایک فی البدیہہ مشاعرے کے دوران لکھ گئے
ویڈیو لنک
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...