(Last Updated On: )
تاریخ پیدائش : 3 جون 1857
شبلی کا یوم تولد تین جون
اردو کی تاریخ میں ہے یادگار
زیب تاریخ جہاں ہے ان کا نام
ضوفشاں ہیں ان کے ادبی شاہکار
تھے دیار شرق کی وہ آبرو
شہر اعظم گڈھ ہے ان سے باوقار
موضع بندول ہے ان کی زادگاہ
شخصیت ہے ان کی فخر روزگار
ان کے رشحات قلم ہیں دلپذیر
ہے عروس فکر و فن جن پر نثار
آن کی ہے شعرالعجم تاریخ ساز
سیرت نبوی ہےوجہ افتخاد
ان کی ” الفاروق ” و ” المامون ” سے
ہے قلم کا ان کے جوہر آشکار
ہیں نشاط روح ارباب نظر
ان کے نخل زندگی کے برگ و بار
جملہ اقصائے جہاں میں آج بھی
کارناموں سے ہیں اپنے نامدار
تھے رفیق کار سرسید کے وہ
جن کو حاصل ہے جہاں میں اعتبار
تھے وہ تحریک علی گڈھ کے ستون
جس کی ہے بنیاد اب بھی پایدار
ان کی عصری معنویت آج بھی
ہے جہان علم و فن میں برقرار
شبلی نعمانی تھے برقی اعظمی
کشور شعرو ادب کے تاجدار