(Last Updated On: )
پہلی وجہ جبلی ہے دوسری عمرانی
پہلی وجہ یہ ہے کہ مرد فطری طور پہ کثر ازدواجی رجحان رکھتا ہے اس کا سیکس divergent اور centrifugal ہوتا ہے
دوسری وجہ عمرانی ہے
یہ ایک وسیع سپیکٹرم ہے ۔۔۔جو پھر کبھی لکھتا ہوں
۔۔۔۔۔عمرانی یا کلچرل وجہ
اس مین شادی کا پٹرن شادی کے ویسٹر مارک نے چالیس کے قریب کے نمونے بتائے ہیں
اس کی کتاب
History of human marriages
اور رسل
Marriage and morals
بھی پڑھنے کے لائق ہے
Endogamy
خاندان کے اندر شادی صرف انسانیت کی توہین کے مترادف نہیں بلکہ حیاتیاتی طور بھی صحت مند نہیں
دباؤ اور مفادات کے زیر اثر شادی ہونے کی وجہ سے
شخصی تضادات سے
جنسی عدم تسکین کی وجہ سے
جو عام طور جسمانی ٹائمنگ سے منسلک ہے اور اورگزم۔ یہ سب بکواس ہیں یہ پورن انڈسٹری کے شوشے ہیں ۔ کیونکہ سب سے بڑا جنسی آلہ دماغ ہے ۔
کہیں جسمانی ساخت اور امراض بھی وجہ ہوسکتے ہیں
جنسی اعضاء چونکہ ٹشوز ہوتے ہیں اس لئے وہ بیماریوں سے بہت حساس اور vulnerable ہوتے ہیں ۔
بعض لوگوں کو halitosis منہ سے بدبو آنایا Diaphoresis بہت پسینہ آنا بھی ناگواری پیدا کرتا ہےحتی کہ طلاق تک بھی نوبت آجاتی ہے
بعض رنگت کے شیدائی ہوتے ہیں بعض شوخ چنچل عورتوں کے
بہت سے معاشی حالات اور غلط فہمی سے تنگ کسی دوسری سمت مائل ہوجاتے ہیں
مردوں کی دوسری شدید لت کم عمر اور خوبصورت مگر سادہ لوح عورتوں کی طرف رغبت ہوتی ہے ایسے مرد بڑے مکار ہوتے ہیں
کچھ عورتیں بڑی عمر کے مردوں سے شادی ان کی ان کی موت کے انتظارِ دولت کی وجہ سے کر لیتی ہیں کئ مرد ملازمت یافتہ عورتوں کی طرف لپکتے ہیں اسے مرد آرام پسند ہوتے ہیں
ایسے جو ہر حسین عورتوں پہ فدا ہوتے ہیں بہت بے وفا ہوتے ہیں ۔۔
بعض چار شادیوں کی اجازت سے ناجائز فایدہ اٹھاتے ہیں ۔
بعض کسی حسین بیوہ سے ہمدردی جتانے کے جو محض اک بہانہ ہوتا ہے کیا عورت کی مدد کے لئے صرف اس کا شوہر ہی بننا ضروری ہے؟
کچھ مرد انٹکچویل عورتوں سے رغبت رکھتے ہیں کچھ صرف جسم وہ نسوانی” حسن” کی طرف
کچھ صرف جز وقتی عشق کرتے ہیں انسانی رویوں کا کوئی فارمولا نہیں بن سکتا ہے
میرے خیال جمالیاتی جنسی اور شعوری یہ تین مردوں کے رویے ہیں ۔
برصغیری سماج میں شادی ایک پریشر ککر ہی ہوتا ہے ۔۔یہاں مرد جنسی طور سیر چشم کم ہی ملیں گے