بل گیٹس دنیا کے دوسرے نمبر پر امیر ترین شخص ہیں ۔ وہ اس وقت 65 سال کی عمر کے ہو گئے ہیں ۔ ان کی تاریخ پیدائش 28 اکتوبر 1955 ہے۔ بل گیٹس کا پورا نام ولیم ہنری گیٹس ہے وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقہ سیاٹل میں پیدا ہوئے ان کے والد صاحب کا نام ولیم ایچ گیٹس ہے ۔ وہ 1987 میں 31 سال کی عمر میں دنیا کے کمر ترین ارب پتی شخص بن گئے تھے ۔ ان کے دولت مند ہونے کا آغاز 1975 میں اپنے دوست بال ایلن کے ساتھ مل کر مائکرو کمپیوٹر کی ابتدائی گیم 8800 تیار کرنا تھا جس کو انہوں نے بروکر منگ لنگویج بیسک کا نام دیا ۔ جس کے بعد بل گیٹس نے 1987 میں مائکروسافٹ کمپنی کو تشکیل دیا ۔ مائیکروسافٹ کمپنی کی تشکیل دینے کے بعد ان کے دولت مند ہونے کا سفر برق رفتاری سے شروع ہوا ۔ وہ کافی عرصہ دنیا کے پہلے نمبر امیر ترین شخص رہے مگر 2020 میں ایمیزون کے بانی اور مالک جیف بیزوز دنیا کے پہلے نمبر امیر ترین شخص بن گئے ہیں جس کی وجہ سے بل گیٹس دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔ اس وقت جیف بیزوز 204 ارب ڈالر کے مالک ہیں جبکہ بل گیٹس 116 ارب ڈالر کے مالک ہیں ۔
بل گیٹس کے دولت مند ہونے کا راز ان کے وسیع مطالعے کا شوق ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب ان کے گھر میں 2100 اسکوائر فٹ پر مشتمل ایک بہت بڑی لائبریری قائم ہے جس میں لاکھوں کتب موجود ہیں ۔ بل گیٹس کی اہلیہ کا نام میلنڈا ہے ۔ یہ 3 بچوں کے والدین ہیں جن میں 2 جڑواں بیٹے ہیں اور ایک بیٹی جینیفر ہے جو کہ گھڑ سواری کی بہت شوقین ہے ۔ بل گیٹس اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ فلاحی کاموں پر خرچ کر رہے ہیں ۔ تاہم وہ اپنی ذات اور اپنے خاندان پر بھی دل کھول کر دولت خرچ کر رہے ہیں ۔ بل گیٹس کا اپنا ایک ذاتی ہوائی جہاز بھی ہے جس میں 19 افراد بیٹھ سکتے ہیں ۔ ویسے تو ان کے کئی مقامات پر گھر اور جائیداد ہیں لیکن ان کا سب سے بڑا گھر میڈینا واشنگٹن میں ہے جو کہ 66 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جس کی تعمیر پر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے اور اس کی تعمیر 7 سال کے عرصے میں مکمل ہوئی ۔ یہ زمین انہوں نے 1988 میں 20 لاکھ ڈالرز میں خریدی تھی جس کی مالیت اب ساڑھے 12 کروڑ ڈالر ہو گئی ہے ۔
بل گیٹس کا ایک قول ہے کہ عام لوگوں کی خواہشات اور امیدیں ہوتی ہیں جبکہ کامیاب لوگوں کے مقاصد اور منصوبے ہوتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ میں مشکل کام سست لوگوں سے لیتا ہوں کیوں کہ سست لوگ مشکل کام آسانی کے ساتھ کرتے ہیں ۔ بل گیٹس کے بارے میں یہ دلچسپ معلومات ہے کہ وہ سب سے زیادہ مچھر سے ڈرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ لوگ مچھر کے کاٹنے سے ملیریا کی بیماری میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوتے ہیں انہوں نے بتایا کہ صرف 2015 میں دنیا بھر میں 8 لاکھ 30 ہزار افراد مچھر کاٹنے کے باعث ملیریا میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوئے ۔ بل گیٹس کا شمار دنیا کے ان 8 امیر ترین افراد میں ہوتا ہے جن کے پاس دنیا کی نصف غریب آبادی کے برابر دولت ہے ۔ بل گیٹس کی دولت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس اتنی دولت ہے کہ اگر وہ روزانہ 10 لاکھ ڈالرز خرچ کریں بھی تو اس دولت کو ختم کرنے کے لئے اس کو 245 سال درکار ہوں گے وہ بھی صرف اس صورت میں کہ اس کی موجودہ دولت میں کچھ بھی اضافہ نہ ہو ورنہ شاید اس کے لئے بل گیٹس کو ہزاروں سال کی عمر درکار ہوگی جو کہ ظاہر ہے طبعی لحاظ سے ممکن نہیں ہے ۔